جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے 

لاہور:  پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے اکھاڑ پچھاڑ ، اعلی افسران کے تقرر تبادلے کردیے گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو تبدیل کر دیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، فیاض احمد دیو کو سی سی پی لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ،  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور  سہیل چودھری کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔

احسن یونس ڈی  آئی جی  آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ غلام محمود ڈوگر کو ایڈیشنل آئی جی لوجسٹک تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف کو پرونشنل ہائی وئے پولیس کا سربراہ لگا دیا گیا۔

شاہد حنیف ایڈیشنل آئی جی پی ایچ اے  تعینات،   محمد  زیبر  دریشک ڈی آئی جی   ہیڈکواٹر تعینات،  شیر اکبر کو آر پی او بہاولپور تعینات کردیا گیا۔بلال ظفر شیخ ڈی پی او حافظ آباد،  تعینات، جبکہ  ڈی پی حافظ آباد محمد معصوم کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کو ڈی پی او چینیوٹ لگا دیا گیا ،  ڈی پی او سیالکوٹ عاطف نزیر کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری، عمر سعید ملک کو ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمان کھاڑک کو بھی تبدیل کر دیا گیا ، اسماعیل الرحمان کھاڑک کو ڈی پی او میانوالی تعینات کر دیا گیا ،  مستنصر فیروز کو ایس ایس پی آپریشنز لاہور تعینات کر دیا گیا۔ محمد صہیب اشرف کو ڈی پی او قصور تعینات کر دیا گیا ،  ڈی پی او قصور عمران کشور کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن لاہور تعینات کر دیا گیا ،  کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کو ڈی پی او ننکانہ صاحب تعینات کر دیا گیا،  سید ندیم عباس کو ڈی پی او خانیوال اور  علی وسیم کو ڈی پی او ڈی جی خان لگا دیا گیا۔

پاکستان

اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

پاکستان تحریک انصاف کی ڈی چوک میں احتجاج کی خواہش پوری نہیں ہو گی، وفاقی وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد پر دھاوا بولنے  کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جس طرح سے احتجاج ہورہا ہے ایسے اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان تحریک انصاف کی ڈی چوک میں احتجاج کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔

ڈی چوک اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے کل بھی درخواست کی تھی یہ احتجاج کرنے کا موقع نہیں ہے، جس طرح سے احتجاج ہورہا ہے ایسے اجازت نہیں دی جائے گی، باہر سے آئے مہمانوں کو یہ بتانا ہے کہ وہ ایک محفوظ ملک میں ہیں۔ ہماری پولیس، سکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ پورا کام کرے گی، آئی جی سے لے کر ہر پولیس والا الرٹ ہے، ساری صورتحال آپ کے سامنے ہے، جو لوگ احتجاج کا سوچ رہے ہیں ان کو ایک بار ملک کے بارے ضرور سوچنا چاہیے، پی ٹی آئی والوں کی جو خواہش ہے وہ پوری نہیں ہونی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی بندے کے پاس اسلحہ نہیں ہے، اگر کہیں سے فائر ہوگا تو ہمیں اندازہ ہوجائے گا، آپ ویڈیوز میں دیکھ رہے ہیں کہ جو وہاں سے لوگ آرہے ہیں ان کے پاس اسلحہ ہے، ہماری حکمت عملی کیا ہے یہ ابھی نہیں بتانی، پہلے ان کو ہماری حدود میں آنے دیں پھر بتاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پہلے پاکستانی ہیں اس کے بعد کسی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، علی امین گنڈا پور کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے توقع کرتا ہوں وہ پہلے پاکستان کا سوچیں پھر کسی اور کا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس پورا صوبہ ہے جس مرضی شہر میں احتجاج کرلیں، اسلام آباد پر دھاوا بولا جارہا ہے اس کی اجازت نہیں دیں گے، اگر وہ اجازت سے آرہے ہوتے تو جو آئینی پروٹوکول ہوتا وہ دیتے، ہمیں باہر سے آئے مہمانوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس وقت تک 63 افغانی پکڑے ہیں، افغانستان کے لوگ گزشتہ احتجاج میں بھی پکڑے تھے، اندازہ ہے راستوں کی بندش سے شہریوں کو مسائل ہورہے ہیں اس کیلئے معذرت خواہ ہیں، ہم یقینی بنارہے ہیں کہ ہسپتال جانے والے راستے کلیئر رکھیں، پریشانی ضرور ہے مگر پھر بھی ہم راستوں کو کلیئر رکھنے کو یقینی بنارہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

دبنگ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم "کِک "کے سیکوئل کا اعلان

فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کے مداحوں کو اداکار کے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سُنائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبنگ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم "کِک "کے سیکوئل کا اعلان

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ‘کِک’ کے سیکوئل کا اعلان ہوگیا۔

فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کے مداحوں کو اداکار کے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سُنائی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nadiadwala Grandson (@nadiadwalagrandson)

ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر سلمان خان کی شاندار تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔ پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں سلمان خان کی فلم ‘کِک’ کے سیکوئل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست ‘کِک 2′ فوٹو شوٹ تھا۔

بھارتی پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ فلم ‘کِک 2′ میں سلمان خان کے ساتھ کونسی اداکارہ ہوں گی اور اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا۔

دوسری جانب ان دنوں سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ فلم اگلے سال 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ ساجد ناڈیاڈوالا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘کِک’ سال 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ 200 کروڑ روپے تک پہنچنے والی سلمان کی پہلی فلم بنی تھی اور 2014 کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلسہ جلوس کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے،پی ٹی آئی کا طریقہ کار غلط ہے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا جارہا ہے، اس چیز کی اجازت نہیں دے سکتے کہ ہر چوتھے دن آپ اٹھیں اور خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پر دھاوا بول دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسہ جلوس کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے،پی ٹی آئی کا طریقہ کار غلط ہے ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی کی خواہش پر پورا ملک بند نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کے تمام جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے جلوس یا احتجاج نہ کریں، احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن یہ طریقہ نہیں ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ اپنا کام پورا کرے گی، جو لوگ بھی احتجاج کا سوچ رہے ہیں وہ ایک بار پھر غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ جلوس کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے، جو یہ کر رہے ہیں یہ طریقہ کار غلط ہے، اجازت نہیں دے سکتے، شہریوں اور عوام سے تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، ہمارے مہمان اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، ہم نے ان کو یقین دلانا ہے کہ وہ محفوظ ملک میں ہیں، احتجاج کرنے والے ایک بار پھر سوچ لیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سوائے ایس پی کے یہاں کسی کے پاس گن نہیں ہے، یہاں جتنی فورس کھڑی ہے کسی ایک کے پاس بندوق نہیں ہے، لیکن احتجاج کے لیے آنے والوں کے پاس بندوقیں ہیں، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے پاکستانی ہیں سب قابل احترام ہیں، احتجاج کرنے والوں کو سوچنا چاہیے وہ کس وقت پر کیا کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پہلے بطور پاکستانی سوچیں، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اپنے صوبے میں جہاں مرضی احتجاج کریں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا جارہا ہے، اس چیز کی اجازت نہیں دے سکتے کہ ہر چوتھے دن آپ اٹھیں اور خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پر دھاوا بول دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll