جی این این سوشل

صحت

کورونا وائرس کے علاج کیلئے نئی دوا منظور کرلی گئی

لندن: برطانیہ نے کورونا وائرس کے علاج کیئلئے نئی دوا کی منظوری دیدی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کورونا وائرس کے علاج کیلئے نئی دوا منظور کرلی گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے مرک اور رج بیک بائیو تھیراپیوٹکس کے ذریعے مشترکہ طور پر تیار کی گئی ممکنہ طور پر گیم چینجر  کووِڈ اینٹی وائرل اورل پل  کی منظوری دیدی ہے۔

میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (MHRA) نے سفارش کی ہے کہ دوا مولنوپراور  کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اور علامات ظاہر  ہونے کے پانچ دنوں کے اندر جلد از جلد استعمال کی جائے۔

اس کے علاوہ مرک نے کہا کہ وہ اس سال کے آخر تک علاج کے 10 ملین کورسز تیار کرنے کی توقع کر رہا ہے، کم از کم 20 ملین کورسز 2022 میں تیار کیے جائیں گے۔

رطانیہ پہلا ملک ہے جہاں کورونا کیخلاف اینٹی وائرل دوا استعمال ہوگی، ٹیبلیٹ پانی کے ساتھ لی جائے گی۔ ‏کلینکل ٹرائل میں دوا لینے والے مریضوں میں اموات کی شرح نصف ہوگئی اور اسپتال داخل کرانے کی شرح بڑی ‏حد تک کم رہی۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج : پولیس احتجاج ناکام بنانے میں متحرک ، داخلی خارجی راستے بند

اسلام آباد میں احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے لاہور پولیس بھی سرگرم ہو گئی، لاہور سے اسلام آباد موٹروے جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا احتجاج :  پولیس احتجاج ناکام  بنانے میں متحرک ، داخلی خارجی راستے بند

لاہور میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے مینار پاکستان گراؤنڈ کے اطراف کنٹینرز پہنچا دیے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی، دوسری جانب پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز طلب کرلی، ادھر لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کا کل مینار پاکستان پر احتجاج : 
پی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر احتجاج کے معاملے پر مینار پاکستان کے اطراف میں ابھی سے ہی کینٹیڑز پہنچا دیے گئے، گریٹر اقبال پارک پر پولیس کی نفری سے ابھی سے تعینات کردی گئی۔

اسلام آباد میں احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے لاہور پولیس بھی سرگرم ہو گئی، لاہور سے اسلام آباد موٹروے جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔

لاہور پولیس نے بھی شہر کے خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے، 5 اکتوبر کو مینار پاکستان جلسے کے اعلان پر بھی پولیس نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

5 اکتوبر کو مینار پاکستان پر بانی تحریک انصاف کی سالگرہ کا جلسہ منعقد کرنے کے اعلان پر بھی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹروے، بابو صابو انٹرچینج اور ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ پر کنٹینرز لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے آزادی فلائی اوور پر کیمپ لگا دیا اور داتا دربار کے قریب روڈ بلاک کے لیے کنٹینر بھی پہنچا دیے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تاحال این او سی بھی جاری نہیں کیا گیا۔

بابوصابو انٹرچینج اور ٹھوکر نیاز بیگ پر واٹر کینن، قیدیوں کی وین اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے، موٹروے بند ہونے کے بعد جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ : 
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور ممکبہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جبکہ لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز بھی طلب کرلی گئی۔

پی ٹی آئی احتجاج: سڑکیں کنٹینرز لگاکر بند، موبائل سروس معطل، ڈبل سواری پر پابندی، فوج طلب

محکمہ داخلہ پنجاب نے 4 شہروں لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی۔

حکومت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز بھی طلب کر لی ہے، راولپنڈی اور اٹک میں 4 اور 5 اکتوبر کے لیے رینجرز کی 6 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

اٹک میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کی 10 پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اس کے علاوہ لاہور میں 5 اکتوبر کے لیے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔


نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کی ہے، جس کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے اتوار 6 اکتوبر تک ہو گا۔

لاہور میں جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں پابندی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے جبکہ رینجرز کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلے لکھے گئے ہیں۔۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر لاہور میں 6 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144 فوری طور پر نافذالعمل ہوگی، جس کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

بیرسٹر گوہرخان نے کہا کہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس کے تحت جلسے جلسوں وغیرہ پر پابندی کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

دبنگ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم "کِک "کے سیکوئل کا اعلان

فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کے مداحوں کو اداکار کے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سُنائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبنگ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم "کِک "کے سیکوئل کا اعلان

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ‘کِک’ کے سیکوئل کا اعلان ہوگیا۔

فلم پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سلمان خان کے مداحوں کو اداکار کے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سُنائی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nadiadwala Grandson (@nadiadwalagrandson)

ساجد ناڈیاڈوالا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر سلمان خان کی شاندار تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔ پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں سلمان خان کی فلم ‘کِک’ کے سیکوئل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک زبردست ‘کِک 2′ فوٹو شوٹ تھا۔

بھارتی پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ فلم ‘کِک 2′ میں سلمان خان کے ساتھ کونسی اداکارہ ہوں گی اور اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا۔

دوسری جانب ان دنوں سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ‘سکندر’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ فلم اگلے سال 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ ساجد ناڈیاڈوالا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘کِک’ سال 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، یہ 200 کروڑ روپے تک پہنچنے والی سلمان کی پہلی فلم بنی تھی اور 2014 کی بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی بیروت پر بمباری، حزب اللہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا ہے، اسرائیلی دعویٰ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی بیروت پر بمباری، حزب اللہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ہے، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیروت میں حملے کا نشانہ حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین تھے۔

اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے لیے ہتھیار تیار کرنیوالے رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی شہید کردیا ہے۔

ہاشم صفی الدین حزب اللّٰہ کے متوقع سیکریڑی جنرل تھے، ایسی اطلاعات تھیں کہ حزب اللّٰہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللّٰہ کی جگہ انکے قریبی عزیز ہاشم صفی الدین کو یہ منصب دیا جائے گا۔ 

حزب اللّٰہ نے تاحال اسرائیلی دعویٰ کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سنے گئے اور دھوئیں کے بادل میلوں دور تک دکھائی دیے۔

اس سے پہلے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے جھڑپوں میں اسرائیل کے 17 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرحدی قصبے مرعون الراس میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں کو بم کا نشانہ بنایا گیا۔  تاہم اسرائیلی حکومت نے بھی فی الحال ایک فوجی ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیل کی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 37 لبنانی شہری جاں بحق اور 151زخمی ہوئے ہیں۔

مغربی کنارے پر اسرائیل نے پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کیا ہے جس میں 16 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردیے ہیں۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll