جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کو ووٹ دینے کامطلب عوام کے خلاف ووٹ دینا ہے:مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ ایک حلقے کا ری الیکشن تک برداشت نہیں کر سکتے،ڈسکہ میں ان کی چوری پکڑی گئی،عمران خان کو ووٹ دینے کامطلب عوام کے خلاف ووٹ دینا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کو ووٹ دینے کامطلب عوام کے خلاف ووٹ دینا ہے:مریم نواز
عمران خان کو ووٹ دینے کامطلب عوام کے خلاف ووٹ دینا ہے:مریم نواز

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز پارٹی کا اثاثہ ہیں،حمزہ شہباز نے بہادری کیساتھ جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اور حمزہ شہبازنے 2 سال ناحق جیل کاٹی،حمزہ کی رہائی پر بہت خوشی ہے، حمزہ شہباز میری طرح پارٹی کےکارکن ہیں،ہم دونوں پارٹی کیلئے خدمات سرانجام دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرتے تھےایک حلقہ کھلا تو اصلیت سامنے آ گئی،ایک حلقے کا ری الیکشن تک برداشت نہیں کر سکتے،ڈسکہ میں ان کی چوری پکڑی گئی،ووٹ چور کی کارکردگی، نالائقی اور نااہلی نے ووٹ بینک پر اثرڈالا، عمران خان کو ووٹ دینے کامطلب عوام کے خلاف ووٹ دینا ہے،یہ فیصلہ چیلنج اس لیے  کر رہے ہیں کیونکہ چوری پکڑی گئی ہے،یہ انتظامی افسروں کی سزا کو بھی چیلنج کر رہے ہیں کیونکہ چوری پکڑی گئی ہے اور وہ جا کر اصل چور کا پول کھول دیں گے، ہمیں تو ایمپائر کا بتایا جاتا تھا لیکن یہاں تو ایمپائر کو ہی اغوا کر لیا،ایمپائر کو اغوا کرنے کے باوجود پھر بھی الیکشن ہار گئے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے معاملے میں کچھ نہ کہوں تو بہتر ہے،پی ٹی آئی کے ارکان اپنی جماعت کو ووٹ دینے کو تیار نہیں،یہ جانتے ہیں کہ اگر شفاف انتخاب ہو گیا تو ان کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی، ڈسکہ کا ضمنی الیکشن بھی آ رہا ہے اور ہمار ی توجہ اب ڈسکہ ضمنی انتخاب پر ہوگی جبکہ لانگ مارچ کی تیاریاں جلد شروع ہوں گی،ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کی تیاری ہے لیکن ہوسکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔

پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ عامر ڈوگر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عمرے پر جانے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔

عدالت نے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرے پر جاسکتے ہیں اور ضمانتی بیان بھی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تاہم عدالت نے عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کا سمگلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور

اگر عزم مضبوط ہوتو ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کا سمگلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششوں پرزور

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سمگلنگ، بجلی اورٹیکس چوری اور دوسری خامیوں پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوںنے آج(جمعہ) اسلام آباد میں سمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور مسلح افواج سمیت تمام اداروں کو ریونیو، بجلی اور گیس کے شعبوں میں نقائص کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کے نتیجے میں ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت کے دوران بجلی کے شعبے میں اٹھاون ارب روپے کی وصولی کی گئی جبکہ سمگلنگ میں بھی کمی آئی۔

انہوں نے کہا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر عزم مضبوط ہوتو ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات، محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں  اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll