اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے آغاز کے بعد سے مثبت کیسز کم ترین شرح پر آکر ایک فیصد سے بھی نیچے آگئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد رہی۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران ملک میں مزید11 افراد انتقال کرگئے جبکہ 400نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 558 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 77ہزار 560تک جاپہنچے ہیں۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران 42ہزار373ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔
Statistics 9 Nov 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) November 9, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 42,373
Positive Cases: 400
Positivity %: 0.94%
Deaths : 11
Patients on Critical Care: 1206
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 277افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔اب تک 95.9 فیصد مریض کوویڈ سے صحت یاب ہوئے ، اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 26 ہزار 157 مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ31 جولائی کو لانچ کیا جائے گا،سپارکو
- 2 گھنٹے قبل

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

اترا کھنڈ: مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 19 منٹ قبل

آزاد کشمیر : چیتا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
- 2 گھنٹے قبل

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 7 گھنٹے قبل

قومی ائیر لائن کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 6 گھنٹے قبل
اربعین کیلئے زائرین کو بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
- 3 گھنٹے قبل

پولیس اور رینجرز کی گیھلپور میں مشترکہ کارروائی، 3 مغوی بازیاب
- 3 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: ہیروئن اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
- 4 منٹ قبل