ملک بھر میں عظیم قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 144واں یوم پیدائش آج قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔


شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9نومبر 1877کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی اور پھر لاہور کا رخ کیا۔ 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی۔
علامہ اقبال 1905 میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں بعد وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے اپنی ہمہ گیر شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا اور 1930 میں آلہ باد میں اپنے تاریخی خطبے میں قیام پاکستان کا تصور پیش کیا ۔علامہ اقبال کے اس خطاب نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کے حصول کیلئے واضح سمت اور جداگانہ تشخص دیا۔
شاعرِ مشرق ڈاکٹ علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے معروف مفکر، شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔
اس حوالے سے دن کا آغاز مساجد میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا ۔لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی , جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں۔

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 7 گھنٹے قبل

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- 6 گھنٹے قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 8 گھنٹے قبل

بھارتی شہر ہریدوار میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 منٹ قبل

قومی ائیر لائن کا 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

آزاد کشمیر : چیتا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
- 2 گھنٹے قبل

پولیس اور رینجرز کی گیھلپور میں مشترکہ کارروائی، 3 مغوی بازیاب
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا اولمپکس میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکاڈ اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ31 جولائی کو لانچ کیا جائے گا،سپارکو
- 2 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل
اربعین کیلئے زائرین کو بذریعہ سڑک ایران و عراق جانے کی اجازت نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ
- 3 گھنٹے قبل

افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل