اسلام آباد : سیکٹر جی الیون میں میٹرو بس اسٹیشن کے واش روم سے بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق میٹرو اسٹیشن کے واش روم سے گزشتہ رات بچی کی لاش برآمدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس ضیا باجوہ کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے۔ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں، امدادی ٹیموں نے بچی کی لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا ہے۔ بچی کی عمر11 یا 12 سال بتائی جا رہی ہے۔ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے میٹرواسٹیشن کے دو سیکورٹی گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے سیکورٹی گارڈز سے واقعہ سے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گارڈز نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ صبح 8 بجے کے قریب کتوں کے بھونکنے پر اس جگہ پہنچے تو لاش دیکھی ، عمومی طور پر میٹرو کے واش رومز کو تالے لگے ہوتے تھے، تاہم جہاں سے بچی کی لاش ملی یہاں تالہ نہیں لگاتے تھے۔ گارڈزنے مزید بتایا ہے کہ واش روم میٹرو اسٹیشن سے فاصلے پر ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں انوسٹی گیشن ٹیم نعش ملنے سے متعلق تحقیقات کرے گی۔شناخت کے بعد بچی کے ورثاء کی تلاش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ میٹرو بس کا یہ روٹ فی الحال فعال نہیں ہے اور یہاں تعمیراتی کام جاری ہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 20 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل



