سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں واضح دو گروپ موجود ہیں، جن میں ایک ممبئی گروپ اور دوسرا دہلی گروپ ہے۔


دبئی : ورلڈ کپ ٹی 20 میں جہاں بھارت کا سفر ختم ہوا، وہیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا بطور کپتان بھی سفر ختم ہوا۔
یاد رہے ٹورنامنٹ سے پہلے ہی ویرات ٹی 20 کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے تھے، جس کی تصدیق انہوں نے گزشتہ میچ میں بھی کی۔
تاہم سابق پاکستانی کرکٹر مشتاق احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ویرات اب ایک خاندانی آدمی ہیں، ان کی ایک بیٹی ہے، وہ اب اپنی نجی زندگی پر زیادہ توجہ دینا چاہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی کرکٹر کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہے ا تو اس کا مطلب ہے کہ ڈریسنگ روم میں کچھ مسئلہ ہے، مشتاق احمد نے یہ بھی بتایا کہ کہ ایک کھلاڑی کے طور پروہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ کوہلی کے ٹیم کے ساتھ تعلقات خاصے اچھے نہیں تھے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں واضح دو گروپ موجود ہیں، جن میں ایک ممبئی گروپ اور دوسرا دہلی گروپ ہے۔
مشتاق احمد نے بھارتی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کا ذمہ آئی پی ایل کو ٹھہرایا، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے کئی ماہ سے ایک بائیو سیکیور ماحول میں رہ رہے ہیں جس کا انہوں نقصان ہوا، جو ان کی کارکردگی میں بھی دیکھا گیا۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 21 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل





