Advertisement
پاکستان

پاکستان سے شارجہ جانے والے مسافروں کے لئے خوشخبری

اسلام آباد: پاکستان سے شارجہ جانے والے مسافروں کے لئے خوشخبری، نجی فضائی کمپنی نے شارجہ کےلئےپروازیں شروع کرنےکی تیاریاں مکمل کرلیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 28th 2021, 1:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   نجی فضائی کمپنی نے اسلام آبادسےشارجہ کےلئےپروازیں شروع کرنےکی تیاریاں مکمل کرلیں ، سیرین ایئرمارچ 2021 سےاپناانٹرنیشنل فضائی آپریشن شروع کردے گی۔سیرین ایئرکی جانب سے اسلام آباد سے شارجہ کا یک طرفہ کرایہ 17000 کردیاگیا۔سیرین ایئر کی پہلی اسلام آباد سے شارجہ کی پرواز 15 مارچ 2021 کو روانہ ہوگی۔

ترجمان سیرین ایئر کا کہنا ہے کہ   سیرین ایئر اپنے صارفین کو سب سے سستی اور معاری سفری سہولیات فراہم کررہی ہے جبکہ ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ  سیرین ایئرکی جانب سےانٹرنیشنل پروازوں کوشروع کرنےسےمقابلےکارجحان پیداہوگا۔

Advertisement