Advertisement

بنگلہ دیش: مالی خردبرد کے جرم میں سابق چیف جسٹس کو سزا

سابق چیف جسٹس اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں۔ ان پرغیرقانونی بینک لین دین کا الزام تھا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Nov 10th 2021, 4:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلہ دیش: مالی خردبرد کے جرم میں سابق چیف جسٹس کو سزا

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس کو مالی خوردبرد کے جرم میں سزا سنا دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق سابق چیف جسٹس سریندا کمار سنہا کو 11 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ڈھاکہ کی عدالت نے سنہا کو ان کی غیرموجودگی میں سزا سنائی۔

سابق چیف جسٹس اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں۔ ان پرغیرقانونی بینک لین دین کا الزام تھا۔

جسٹس سنہا نے آئین کی 16 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دیا تھا۔ اس ترمیم کے ذریعے پارلیمان کو یہ اختیار حاصل تھا کہ وہ مس کنڈکٹ پر اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو فارغ کرسکتی تھی۔

ڈھاکہ ٹربیون کے مطابق جج شیخ نجم العالم نے سابق چیف جسٹس کو منی لانڈرنگ پر سات برس اور اعتماد توڑنے پر چار سال قید کی سزا دی ہے۔ سریندر کمار سنہا کی دونوں سزائیں ساتھ ساتھ چلیں گی۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ سابق چیف جسٹس کو دیا جانے والا قرضہ فارمرز بینک کی شرائط کے برخلاف دیا گیا۔ اس رقم کو قرضے کا لبادہ اڑھا کر جسٹس سنہا کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا گیا۔

سابق چیف جسٹس سریندا کمار سنہا نے اپنی مدت ختم ہونے سےتین ماہ پہلے اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا۔

وہ بنگلہ دیش کی تاریخ کے پہلے چیف جسٹس ہیں جنہوں نے اپنا عہدہ چھوڑا۔ انہیں جنوری 2015 میں تین سال کی مدت کیلئے چیف جسٹس تعینات کیا گیا تھا۔

ان کے استعفیٰ کے بعد سپریم کورٹ آف بنگلہ دیش کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سابق چیف جسٹس پر کرپشن، منی لانڈرنگ، مالی بے ضابطگیوں کے 11 کیسز چل رہے ہیں۔

Advertisement
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
Advertisement