پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق ایک تیز رفتار کار پہلے الٹ گئی تھی


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے کے باعث تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
ٹریفک حادثہ شکرپڑیاں کے قریب اسلام آباد ایکسپریس وے پر پیش آیا ہے جہاں تین گاڑیاں یکے بعد دیگرے ٹکرائی ہیں۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور ریسکیو کے ذمہ دار ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین نوجوانوں نے دم توڑ دیا۔ اسپتال کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ چوتھے زخمی شخص کو ڈاکٹروں کی ٹیم طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
پولیس کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق ایک تیز رفتار کار پہلے الٹ گئی تھی جس سے دو دیگر گاڑیاں ٹکرائیں۔ ٹریفک حادثے کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک جام ہو گیا ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 16 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 11 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 12 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 17 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago







