کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 6 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )6 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے 187 رنز کا ہدف 4 گیندوں پہلے پورا کرلیا۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 83 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے، سہیل اختر اور جو ڈینلی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ 15 رنز بناسکے۔ بین ڈنک 57، ڈیوڈ ویزے 29 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور وقاص مقصود نے ایک ایک شکار کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان 64 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ، محمد نبی 57، ڈینئل کرسچن 27 رنز بناسکے ۔ بابر اعظم نے 5، جو کلارک نے 4 رنز بنائے ۔وقاص مقصود 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عماد وسیم،کولن انگرام اور محمد عامر کوئی رن نہ بناسکے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد دانیال، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور سمیت پٹیل نے ایک ایک شکار کیا۔
واضح رہے کہ کہ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 14 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 18 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 18 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 19 گھنٹے قبل








