جی این این سوشل

پاکستان

رواں تعلیمی سال امتحانات مئی ، جون میں مکمل سلیبس کے تحت ہوں گے ، وزیر تعلیم شفقت محمود

کورونا کی وجہ سےاختیاری مضامین کے امتحانات لئے گئے مگر رواں تعلیمی سال جوسلیبس پڑھایا جا رہا ہے  وہ مکمل کیا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

رواں تعلیمی سال امتحانات مئی ، جون میں مکمل سلیبس کے تحت ہوں گے ، وزیر تعلیم شفقت محمود
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ رواں تعلیمی سال میں  سلیبس مکمل کیا جائے گا اور  امتحانات مئی،جون میں مکمل سلیبس کےتحت ہوں گے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بین الصوبائی وزرا کی کانفرنس وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں،تعلیم میں ہمیں سب کو مل جل کر کام کرنا ہے،کورونا کی وجہ سےاختیاری مضامین کے امتحانات لئے گئے مگر رواں تعلیمی سال جوسلیبس پڑھایا جا رہا ہے  وہ مکمل کیا جائے گا۔

کھیل

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

 آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق قومی  ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش جاری  ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو  ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سفارش پر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد اسلم  ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو  پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

دنیا کی ٹاپ بیس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی  اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

دنیا کی ٹاپ بییس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی  اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرُو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس میں عالمی  رہنماؤں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سربراہی اجلاس  میں پہلے روز کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور   اس بات  پر زور دیا گیا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہوسکے۔

 اجلاس کے پہلے روز رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ  برازیل میں ہونے والے جی 20  اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شریک نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے، ایک خاتون ہلاک متعدد زخمی

شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے، ایک خاتون ہلاک متعدد زخمی

حزب اللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دارالحکومت تل ابیب میں بھی لبنان سے حملے ہوئے جس میں 4 افراد کو زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی دارالحکومت میں سائرن بج اٹھے، دوسری طرف حزب اللہ نے وسطی اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا، حملے میں 5اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

 جبکہ دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ  نے وسطی بیروت میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں  4 افراد شہید جبکہ  18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll