جی این این سوشل

دنیا

سموگ کے باعث دہلی حکومت کا سکولز بند کرنے کا اعلان

اسموگ کی سطح بدترین ہونے پر اسکولوں اور کوئلے کے پلانٹس بند کردیے گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

Smog
Smog

نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسموگ کی سطح بدترین ہونے پر اسکولوں اور کوئلے کے پلانٹس بند کردیے گئے جبکہ پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں بھارت کےجنوبی خطے میں فضائی آلودگی بدتر سطح پر پہنچ گئی ہے اور ان سے ملحق پاکستانی علاقوں میں بھی مسائل ہیں، جہاں صنعتی آلودگی، سیزن کی فصلوں کا بھوسہ جلانے اور سردی کی وجہ سے یہ زیریلی اسموگ کی شکل اختیار کرجاتی ہے۔

بھارتی دارالحکومت میں حکام نے رواں ماہ کے اختتام تک اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کیے، اس کے ساتھ ساتھ کوئلے کے 11 پاورپلانٹ بھی بند کر دیے گئے ہیں جو شہر کے اطراف میں لگائے گئے ہیں۔

 
یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی کوپ26 موسمیاتی کانفرنس میں بھارت میں کوئلے کے پاور پلانٹ کے حوالے سے تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت 2 کروڑ آبادی پر مشتمل ہے جہاں اسکول بند کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا گیا ہے وہ گھروں سے کام کریں اور ساتھ ہی شہر میں غیر ضروری ٹرکوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد اسموگ کی صفائی ہے۔

دہلی فضائی آلودگی کی وجہ سے مسلسل دنیا کا آلودہ ترین دارالحکومت ہے جہاں گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ سطح سے 30 گنا زیادہ آلودگی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 
بھارتی دارالحکومت 2 کروڑ آبادی پر مشتمل ہے جہاں اسکول بند کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا گیا ہے وہ گھروں سے کام کریں اور ساتھ ہی شہر میں غیر ضروری ٹرکوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد اسموگ کی صفائی ہے۔ دہلی میں ایئرکوالٹی مینجمنٹ  کمشنر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا کہ اگلے نوٹس تک شہر کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں۔

حکام کی جانب سے اسموگ ختم کرنے کے لیے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز اور پانی کا چھڑکا دن میں تین مرتبہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کمیشن نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی کم ازکم نصف تعداد کو گھر بھیج دیا گیا ہے اور نجی اداروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 
قبل ازیں بھارتی سپریم کورٹ نے شہر میں پہلی مرتبہ ‘آلودگی لاک ڈاؤن’ کے مطالبے پر حکومت پیچھے ہٹ گئی تھی جس کےنتیجے میں شہریوں کو گھروں تک محدود ہونا پڑے گا۔

پاکستان

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا

آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا

ایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

12 ویں آئیڈیاز 2024، 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی، چار روزہ نمائش میں ملک میں تیار کی گئی دفاعی مصنوعات پیش کی جائیں گی. نمائش میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپرتھری بھی متعارف کرایا جائیگا جبکہ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی عادل کے مطابق یہ نمائش دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ خطے میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش ہے، اس بار نمائش میں 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان اور 33 وفود شرکت کر رہے ہیں۔

کموڈور اعتزاز خالد نے بتایا کہ ایران، اٹلی، اور یوکرین پہلی بار اس نمائش میں شامل ہو رہے ہیں، جبکہ چین اور ترکی کیلئے خصوصی تین پویلین بنائے گئے ہیں۔

آئیڈیاز دفاعی نمائش ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے، چار روزہ نمائش کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم تک صبح 7 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

 آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق قومی  ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش جاری  ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو  ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سفارش پر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد اسلم  ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو  پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں  مزید اضافے  کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کی گئی جو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، جس کے مطابق بجلی صارفین سے 8 ارب 72کروڑ روپے کی اضافی وصولیاں کی جائیں گے جبکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔

نیپرا کے مطابق کیپیسٹی چارجز کی مد میں 8 ارب 6 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں، آپریشنز اینڈ میٹیننس کی مد میں ایک ارب 25 کروڑ روپے جبکہ درخواست میں سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشنز فیس کی مد میں ایک ارب 65 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔ ملک بھر کے بجلی صارفین سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔

اس وقت گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی ہو رہی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll