لاہور: ذرائع کے مطابق سعد رضوی کچھ دیر میں مسجد رحمتہ اللعالمین پہنچ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا ہے۔ ٹی ایل پلی کے سربراہ علامہ حافظ سعد حسین رضوی کچھ دیر میں مرکز جامع مسجد رحمتہ اللعالمین پہنچ جائیں گے۔تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کئی ماہ سے قید تھے۔
گزشتہ ماہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدہ طے پا گیا تھا،رواں ماہ وفاقی حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی تھی، وزارت داخلہ کالعدم تحریک لبیک سے پابندی ہٹانےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔جس کے بعد نیکٹا نے ٹی ایل پی کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ تحریک لبیک پاکستان کا نام 15اپریل2020 کو نیکٹا کی کالعدم فہرستوں کی لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے وفاقی کا بینہ کو کالعدم تنظیم سے پابندی ہٹانے کی سمری بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے آئندہ پُرتشدد نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو رواں برس اپریل میں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 3 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 8 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 8 hours ago



