صدر، وزیراعظم کا بچوں کے عالمی دن کے موقع پران کے حقوق یقینی بنانے عزم کا اعادہ
اسلام آباد: بچوں کے عالمی دن موقع پر اپنے پیغامات میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔


بچوں کے عالمی دن کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ پاکستان کی حکومت ہربچے کو غربت، تشدد اورنارواسلوک سے تحفظ فراہم کرنے میں پرعزم ہے۔ ہم مسلسل کوششیں کررہے ہیں کہ ہربچے کومعیاری تعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم کی جاسکے اورنسل، مذ ہب اورجنس کی بنیادپرکسی بچے کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہوں۔
صدرمملکت نے کہا کہ ہرسال بچوں کا عالمی دن 20 نومبر کو بچوں کے ان حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان کے وعدوں کی توثیق میں منایا جاتاہے جو نہ صرف آئین بلکہ بچوں کے حقوق وبین الاقوامی ادارہ محنت کے کنونشنز اور دیگر بین الاقوامی قوانین کے تحت تسلیم شدہ ہے اورجس کی پاکستان توثیق کرچکا ہے ۔
صدرمملکت کا کہنا تھا کہ سال رواں میں کوویڈ 19 کی عالمگیروبا کے خلاف مہم جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اپنے بچوں کے بہترمستقبل کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے تعمیرنوکیلئے یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ ہم مل کرکام کریں اورمیڈیا، کمیونٹی، والدین اوربچے خودآگے بڑھ کرپاکستان کے بچوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کی قومی کوششوں میں اپنا تعمیری کرداراداکرے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ بچوں سے مشقت کے خاتمے کیلئے بچوں کے تحفظ کے ادارے قائم کرنے سمیت مختلف قوانین بنائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دوسرے فلاحی اقدامات میں غذائی قلت کا شکار بچوں کیلئے غذائی تعاون اور صحت کارڈز کے ذریعے علاج معالجے کی فراہمی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آج (ہفتہ کو) پاکستان سمیت دنیابھرمیں بچوں کا عالمی دن منایا جارہاہے۔

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 9 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 15 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 10 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 15 گھنٹے قبل





