لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک رن بناکر بابر اعظم نے محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑ دیا،بابر اعظم نے 64 اننگز میں 2515 رنز بنائے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2514 رنز بنائے ہیں۔
2016 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے والے بابر اعظم اس سال اپنی بھرپور فارم میں ہیں، سال 2021 میں بابر اعظم نے 22 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں مجموعی طور پر 834 رنز بنائے ہیں، سال 2018 میں انہوں نے 563 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستانی کپتان نے 13 مختلف ٹیموں کیخلاف پاکستان کی نمائندگی کی اور ان میں سے 12 کیخلاف کم از کم ایک نصف سنچری ضرور اسکور کی۔ بابر نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 454، جنوبی افریقا کیخلاف 410 اور آسٹریلیا کیخلاف 317 رنز اسکور کیے ہیں۔
بابر اعظم اس سے قبل بھی متعدد قومی اور بین الاقوامی ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جس کی وجہ سے ان کا شمار دورِ حاضر کے بہترین بیٹرز میں ہونے لگا ہے۔
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 10 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 11 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل




