جی این این سوشل

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کی کور کمانڈسنبھال لی

راولپنڈی :لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کور کمانڈر پشاور کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کی کور کمانڈسنبھال لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈ تبدیلی کی تقریب کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں ہوئی ۔  آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کمان نئے کور کمانڈر پشاور کے حوالے کی۔

خیال رہے  کہ رواں برس6  اکتوبر  کو سابق  ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا تھا ۔  

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 16 جون 2019 کو آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا ۔ انہیں اپریل 2019 کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی اور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید چکوال سے ہیں اور فوج میں پاس آوٹ ہونے کے بعد بلوچ رجمنٹ کا حصہ بنے۔ اس سے قبل وہ راولپنڈی میں ٹین کور کے چیف آف سٹاف، پنوں عاقل میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اور آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلیجنس (سی آئی) سیکشن بھی رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو صدرِ پاکستان ہلالِ امتیاز ملٹری کے اعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔ 

 

 

جرم

راولپنڈی :کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں بھی ملوث تھے، ترجمان سی ٹی ڈی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی :کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب (سی ٹی ڈی) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ان دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللّٰہ اور احسان اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں بھی ملوث تھے.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، جس میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔

معروف کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8 ہزار 485 میٹر بلند نیپال کی مکالو چوٹی سر کر لی،پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 50منٹ پر نائلہ  کیانی نے چوٹی سر کی۔ نائلہ کیانی پاکستان کی تاریخ میں8  ہزار میٹر کی11  چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا،پاکستانی کوہ پیما 8 ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں 3 سال سے کم عرصے میں سر کرنے والی پہلی خاتون  جبکہ دنیا کی یہ خطرناک چوٹی سر کرنے والی بھی نائلہ کیانی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔

 واضح رہے کہ8ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

کوہ پیمائی کی صلاحیتوں سے ہٹ کر نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نائلہ کیانی ایک ایرو اسپیس انجینئر ہیں، حکومت نے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں ستارہ امتیاز ایوارڈ سے بھی نواز رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپی کمپنیوں کی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی  شعبہ  میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

یورپی کمپنیوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت قائم کردہ نیشنل انکیوبیشنسینٹرز سے نیا کاروبار شروع کرنے والے گریجویٹس نے غیرملکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا شروع کردیا ہے ، ایک یورپی سافٹ وئیر کمپنی کراچی میں ایک ڈیٹا مرکز قائم کرے گی۔

امریکی ویب پورٹل '' مائیکرو سافٹ نیٹ ورک'' کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی انتھک کوششوں اور نیشنل انکیوبیشن سینٹرز کی مضبوط رابطہ کاری کی بدولت پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیرملکی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہواہے ، آئس ریپ کے عالمی سیلز کے شعبے کے سربراہ جان اربک نے کہاکہ پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے میں ڈیجیٹل ترقی کی بہترین صلاحیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا ہم مناسب اقدامات کے ذریعے پاکستان کے آئی ٹی مشن کی حمایت کریںگے۔

جمہوریہ چیک کی سافٹ وئیر کمپنی آئس ریپ   بھی پاکستان کی سافٹ وئیر کمپنی ہیکسا لیزی  کے اشتراک سے کراچی میں ایک ڈیٹا سینٹر کھولے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll