جی این این سوشل

تفریح

پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے شوہر نِک جونس کا نام ہٹا دیا

بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے شوہر نِک جونس کا نام ہٹا دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تصویر میں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس
تصویر میں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود پریانکا چوپڑا کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُنہوں نے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے۔

پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اُن کا نام ’پریانکا نِک جونس‘ تھا لیکن اب حال ہی میں اُنہوں نے اپنے نام سے شوہر کا نام ہٹا دیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شوہر کا نام ہٹانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پریانکا اور شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ 
 
تاہم ابھی تک پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔

دنیا

داعش سے تعلق رکھنے والے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

عراق میں سزائے موت 2003 کو معطل کر دی گئی تھی لیکن اگست 2004 سے اسے بحال کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

داعش سے تعلق رکھنے والے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

عراق میں داعش سے تعلق رکھنے والے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عراقی حکام نے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی جن پر داعش کے رکن ہونے کا الزام ہے۔
جیل کے ایک افسر نے بتایا کہ 11 مجرموں کو منگل کے روز عراقی دارالحکومت بغداد سے 350 کلومیٹر جنوب میں واقع ناصریہ شہر کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ عراقی وزارت انصاف کی ایک ٹیم نے عراقی صدر کی توثیق سمیت تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد کی نگرانی کی۔2017 کے اواخر میں عراقی فورسز کی جانب سے عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد داعش کے سیکڑوں حامی مارے گئے یا پکڑے گئے، جب کہ بہت سے دیگر اب بھی عراق میں یا بیرون ملک خفیہ ٹھکانوں میں مفرور ہیں۔
واضح رہے عراق میں سزائے موت 10 جون 2003 کو معطل کر دی گئی تھی لیکن اگست 2004 سے اسے بحال کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ : جامعات میں غزہ میں ہو نے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ، طلباء گرفتار

تاہم کیلیفورنیا میں گرفتاریاں اس افراتفری کے بالکل برعکس تھیں جو آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں جمعرات کو ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ   : جامعات میں غزہ میں ہو نے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے ، طلباء گرفتار

امریکا کی درجنوں ریاستوں میں اعلی جامعات کے طالبعلوں کا غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج یونیورسٹی آف سدرن کیلفورنیا ( یو ایس سی )سے شروع ہو کر جمعرات کو متعدد دوسری ریاستوں کی یونیورسٹیوں اور کالجز تک پھیل گیا ہے ۔

 امریکی کالجوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں طلبا اپنے سکولوں کے متفقہ مطالبے کے ساتھ احتجاجی کیمپوں میں جمع ہو رہے ہیں،ٹیکساس پولیس نے بدھ کو یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں متعددطلبا مظاہرین کو گرفتار کیاہے، ٹیکساس کی ایک یونیورسٹی میں پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسرائیل-حماس جنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے درمیان تازہ ترین جھڑپوں میں درجنوں کو جارحانہ طور پر حراست میں لینے کے چند گھنٹے بعد ہی امریکا بھر میں یونیورسٹی کیمپسزمیں احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تاہم کیلیفورنیا میں گرفتاریاں اس افراتفری کے بالکل برعکس تھیں جو آسٹن کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں جمعرات کو ہوئی ہیں ۔سینکڑوں مقامی اور ریاستی پولیس جن میں سے کچھ گھوڑوں پر سوار تھے اور لاٹھیاں پکڑے ہوئے تھے نے مظاہرین کو دھکیل دیا، ایک موقع پر کچھ کو سڑک پر گرا دیاگیا ۔

ریاستی محکمہ پبلک سیفٹی کے مطابق، یونیورسٹی اور ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کے حکم پر افسران نے 34 طلبہ کو گرفتار کر لیا۔یہ طالبعلم امریکی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ کاروبار روکنے ،عوامی سطح پر اسرائیل کے بائیکاٹ اور جنگ بندی اور اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے مطالبات کر رہے ہیں ۔کولمبیا یونیورسٹی میں جاری مظاہروں اور گزشتہ ہفتے 100 سے زائد طلبا کی گرفتاریوں سے متاثر ہو کر، میساچوسٹس سے کیلیفورنیا تک کے طلبا اب کیمپس میں سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں، احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں اور اپنے مطالبات پورے ہونے تک ڈ ٹے رہنے کا عہد کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حلقہ پی پی 32گجرات سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی موسی الہی نے حلف اٹھا لیا

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ پی پی 32گجرات  سے منتخب  رکن پنجاب اسمبلی   موسی الہی نے حلف اٹھا لیا


گجرات : نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری موسی الہی نے پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 32 گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری موسی الہی نے ضمنی انتخابات میں پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی۔

گجرات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری موسی الہی  نے رکن اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ۔

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں  نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی ۔ پہلی بار اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر چودھری موسی الہی نے اپنے  حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کے لیے اواز اٹھاتا رہوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll