کراچی: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حکم دیا کہ جائیں نسلہ ٹاور گرائیں اوردوپہر کو رپورٹ دیں۔ نسلہ ٹاور کے ساتھ تجوری ہائٹس کی بھی رپورٹ ساتھ لائیں۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے نسلہ ٹاور پر آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنی بلڈنگ گری، کتنا کام ہوا ہے ، ہمیں اس کا بتائیں، جھوٹ مت بولیں۔
کمشنر کراچی نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سر میری بات سنیں، جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کیا آپ اپنے گھر میں کھڑے ہیں، یہ طریقہ ہے عدالت سے بات کرنے کا۔جسٹس قاضی امین کا کمشنر کراچی سے کہنا تھا کہ زیادہ اسمارٹ بننے کی کوشش نا کریں۔چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کوشش چھوڑیں یہاں سے سیدھا جیل جائیں۔عہدہ چھوڑ دیں، آپ کے کرنے کا کام نہیں، کیا یہ کمشنر کراچی بننے کے اہل ہیں؟
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ہم سمجھ رہے ہیں آپ نہیں سمجھ رہے صرف ٹائم پاس کررہے ہیں۔آپ سمجھتے ہیں اس طرح وقت نکال لیں گے؟ جائیں اور سارے شہر کی مشینری اور اسٹاف لے کر نسلہ ٹاور گرائیں ۔
چیف جسٹس گلزاحمد نے سوال کیا کہ تجوری ہائٹس کو بھی اب تک مسمار نہیں کیا گیا؟ کمشنر کراچی نے بتایا کہ تجوری ہائٹس پر مسماری کا کام جاری ہے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ اگر آپریشن چل رہا ہے تو تصاویر کے ساتھ دوپہر تک رپورٹ پیش کریں۔
کمشنر کراچی اقبال میمن نے عدالت میں پیشی کے بعد نسلہ ٹاور کا ہنگامی دورہ کیا ۔ عدالتی حکم پر نسلہ ٹاور کے دسویں فلور پر جاری ڈیمولیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ کمشنر کراچی نےڈی جی ایس بی سی اے کو حکم دیا کہ کام کو مزید تیز کیا جائے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کی عمارت کو غیر قانونی قرار دے کر اسے گرانے کا حکم دیا تھا۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 7 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 7 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل







