جی این این سوشل

پاکستان

’ کل سے تمام  پیٹرول پمپ بند ہونگے‘

لاہور: پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے کل صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پٹرول سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

’ کل سے تمام  پیٹرول پمپ بند ہونگے‘
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی نے کل صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پٹرول سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ  مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی،  پٹرول پر کمیشن کی موجودہ شرح پر کام کرنا ممکن نہیں رہا، حکومت پٹرول پر کمیشن کی شرح 6 فیصد کرے۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے مطالبات تسلیم کئے لیکن عملی اقدام سامنے نہیں آیا،  وعدے کے مطابق کمیشن کی شرح بڑھانے کی سمری تیار نہیں کی گئی۔

سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عاطف نے کہا  پہلے ہم نے پانچ کو ہڑتال کا اعلان کیا حماد اظہر نے معا ملات حل کرنے کا کہا ، لیکن اب اس مارجن میں کاروبار نہیں چلا سکتے ،  ہمیں تین روپیہ اکانوے پیسے مارجن میں سے بھی ٹیکس دینا پڑتا ہے،  اب ہمارا مارجن تین روپیہ ایک پیسہ ہے  ۔انہوں نے کہا کہ  اگر حکومت وعدے کے مطابق ہمارا چھ فیصد مارجن بڑھائے توہمارا مارجن سات روپیہ بنے گا ۔ ہم کروڑوں روپے لگا کر پانچ چھ فیصد کمیشن بھی نہیں لیتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت لاہور میں تین ملین لیٹر پیٹرول استعمال ہوتا ہے۔

جہانزیب ملک نے کہا کہ  کچھ دن پہلے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ ہڑتال نہیں کریں ، لاہور میں ساڈھے تین سو پٹرول پمپ ہے ،  ہڑتال کے نتیجے میں اسی فیصد پمپ بند ہو نگے،  ہمیں سترہ تاریخ تک انتظار کا کہا ہم نے بیس تک انتظار کیا ،  کل سے ہم ہڑتال پر ہونگے تمام پٹرول پمپ بند ہونگے۔

پاکستان

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا  انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات میں دھادنلی کے الزامات،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ انکوائری رپورٹ پبلک کرنے سے پہلے کمیشن کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا۔

ای سی پی نے تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس نے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں انکوائری کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے بیانات شامل ہیں۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی کو تحریری بیان بھی جمع کرایا۔

واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی نے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں ترجمان الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ نے راولپنڈی کے سابق کمشنر کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیراعظم کا ازبکستان سے تعلقات بڑھانے کا عندیہ

بدھ کو اسلام آباد میں اپنی ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیراعظم کا ازبکستان سے تعلقات بڑھانے کا عندیہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی ازبکستان کے ساتھ تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو اسلام آباد میں اپنی ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔

ازبک وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم نے بختیار سیدوف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کسی بھی قسم کے دباؤ اور فوجی کشیدگی کے تحت کوئی بھی معاہدہ نہیں ہو گا، حماس

جنگ بندی کی تجاویز اسرائیل کے بنیادی مطالبات پر پورا نہیں اترتی، نیتن یاہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کسی بھی قسم کے دباؤ اور فوجی کشیدگی کے تحت کوئی بھی معاہدہ نہیں ہو گا، حماس

حماس نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دباؤ اور فوجی کشیدگی کے تحت کوئی بھی معاہدہ نہیں کرے گی اورنہ ہی اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے اور یہ ہمارا اصولی مطالبہ ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز اسرائیل کے بنیادی مطالبات پر پورا نہیں اترتی۔غزہ میں یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ابھی بھی فوجی دباؤ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے اس سے قبل مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کے فلسطینی حصے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ 

درایں اثناء اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے منگل کے روز کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے قریب ایک علاقے میں فوج کی دراندازی اور اس کے کراسنگ کو کنٹرول کرنے کا عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حماس کے خاتمے یا تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔

گیلنٹ نے مزید کہا کہ ان کا ملک زیرحراست افراد کی بازیابی کے لیے رعایتیں دینے کے لیے تیار ہے، لیکن اگر زیر حراست افراد کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو وہ غزہ بھر میں اپنی کارروائیاں تیز کر دے گا۔

دوسری جانب سرکاری فلسطینی نیوز ایجنسی نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض حکام کو رفح پر حملہ کرنے اور اس کے شہریوں کو بے گھر کرنے سے روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔

فلسطینی ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینا نے خبردار کیا کہ اس خطرناک اسرائیلی جارحیت اور رفح میں قتل عام کے خطرات مزید بڑھ جائیں گے جہاں لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll