جی این این سوشل

جرم

قصور: گھریلو تنازع، شوہر نے چھری سے بیوی کا گلہ کاٹ کر خود کشی کرلی

قصور: میاں بیوی کی لاشیں مردہ خانہ منتقل پولیس کی نفری اسپتال پہنچ گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قصور: گھریلو تنازع، شوہر نے چھری سے بیوی کا گلہ کاٹ کر خود کشی کرلی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق قصور کے   نواحی گاؤں قطبہ میں اولاد نرینہ نہ ہونے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، خاوند محمد صدیق نے چھری سے بیوی کا گلہ کاٹ کر خود کشی کرلی۔

شمیم بی بی کی چار بیٹیاں تھیں جس پر خاوند نے جھگڑے کے دوران چھری سے گلہ کاٹ ڈالا ،   مضروب صدیق کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کی لاشیں مردہ خانہ منتقل پولیس کی نفری اسپتال پہنچ گئ ہیں۔ ڈی پی او قصور صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ  ابتدائی حا لات سے معاملہ قتل کے بعد خود کشی کا لگتا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ 

پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات

ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے وفاقی وزیر داخلہ  کی ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کیلئے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور  پہنچ گئے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس آمد پر علی امین گنڈاپور نے ان کا خیبر مقدم کیا، ملاقات میں دونوں کے درمیان صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے ناسور  کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا، ساتھ ہی دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، اور چینی حکومت ،عوام اور مرنے والے  چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر  قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ 

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے، خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ میں 30مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیوکیسل میں کھیلا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ میں 30مارچ کو مزید 7 میچ کھیلے جائیں گے

لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔

ای پی ایل میں 30 مارچ کو مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں بورن مائوتھ اور ایورٹن کی ٹیمیں وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن مائوتھ میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ چیلسی اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ نوٹنگھم فاریسٹ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں فلہم اور شیفیلڈیونائیٹڈ کی ٹیمیں برامل لین، شیفیلڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت  میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگرمقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کر دی، عمران خان کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوچکا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll