حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے وہ عوام کا معاشی قتل ہے:احسن اقبال
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے موجودہ حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو ہاٹ منی اسکینڈل کی تحقیقات سے بچانے کے لیے خود مختاری دی جارہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قرضستان کس نے بنایا ؟ عمران خان یاد دلاتے تھے کہ ہرپاکستانی پر کتنا قرضہ ہے، ہر پاکستانی کی گردن پر 3 سال میں 63 فیصد قرض بڑھ چکا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک معاشی دیوالیہ پن کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے ، حکمران کھربوں کے قرضے لینے کے باوجود عوام کو ریلیف دینےمیں ناکام ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مسلم لیگ ن سے رسیدیں مانگنےکے بجائے خود فارن فنڈنگ کی رسیدیں نکالیں تاکہ عوام فیصلہ کر سکیں کہ کون سچا اورکون جھوٹا ہے، عمران خان سچے ہیں تو استعفیٰ دےکر میدان میں آئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں جب بھی ٹیکنالوجی کا استعمال ہوا، ناصرف ملک بلکہ جمہوریت کا بھی نقصان ہوا، عوام کی سانسوں کی ڈور ٹوٹنے کے قریب ہے،حکمرانوں نے کھربوں کے قرضے لے لیے لیکن عوام کے لیے زندگی مزید اجیرن بنائی جا رہی ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 19 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 17 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 21 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 21 گھنٹے قبل



