جی این این سوشل

پاکستان

پٹرول کے ستائے عوام کے لئے اچھی خبر 

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طےپا گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پٹرول کے ستائے عوام کے لئے اچھی خبر 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کا کہنا ہے کہ  حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں،آج رات ہڑتال ختم ہونے کا امکان ہے، حکومت کی اعلی شخصیات کا سمیع خان سے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات پر اس وقت ڈرافٹ تیار ہورہا ہے۔ جلد ہی ہرتال ختم کرنے کا اعلان کردیا جائیگا۔

قبل ازیں ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا، ،ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش مارجن میں اضافے تک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشننے مارجن 6 فیصد بڑھوانے کیلئے 25 نومبر سے ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ 25 نومبر کو کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

جمشید دستی اور محمد احسن اقبال نے اسپیکر ڈائس کے قریب دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا، اسپیکر ایاز صادق

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمشید دستی اور محمد اقبال خان کی اسمبلی رکنیت معطل

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کردی۔

اسپیکر نے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر ایک اجلاس کی لیے دونوں اراکین کی رکنیت معطل کی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدراتی خطاب کے دوران جمشید دستی اور محمد اقبال نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی، ان افراد نے اسمبلی قواعد کی خلاف وزری کی۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان ممبران کی رکنیت اس اجلاس کے لیے معطل کی جا رہی ہے، دونوں افراد موجودہ اجلاس میں حصہ نہیں لے سکتے۔دونوں ارکان نے باجے بجائے اور ایوان کی توہین کی، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال خان نے کہا یہ احتجاج توکچھ بھی نہیں، ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی اور پاسداری کےلیے ہرحد تک جائیں گے، احتجاج کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے بنکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز سے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ملاقات کی اور  بنکنگ محتسب نے صدر کو سالانہ محتسب رپورٹ بھی  پیش کی۔

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سراج الدین عزیز نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے میں بنکنگ محتسب کے کردار کو اجاگر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll