لاہور : پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور سمیت دنیا بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ نے ڈیرے ڈال لیے ، آلودگی کے باعث لاہور میں آج سے 3 روز تک اسکول بند رہیں گے۔


پنجاب کے مختلف اضلاع سمیت صوبائی دارالحکومت لاہور کی آلودگی میں بھی کمی نہ آسکی ، خشک سردی میں اضافے کیساتھ ائیر کوالٹی انڈکس میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور 303 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہرقرار پایا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 246 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 189 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، جبکہ کراچی 170 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
ملک کے آلودہ ترین شہروں کی اس فہرست میں لاہور دوسرے، رائے ونڈ 255 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، گوجرانوالہ 238 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے، ملتان 207 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر ہے۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گذشتہ ہفتوں میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے سموگ کی مقدار انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ محکمہ تحفظ ماحولیات نے پنجاب کا ائیر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا، محکمہ ماحولیات کے مطابق ٹاؤن ہال کے علاقے میں ائیر کوالٹی انڈیکس 264(8) گھنٹے کی ایوریج کی بنیاد پر ریکارڈ کیا گیا۔ ٹاون شپ سیکٹر ٹو میں ائیر کوالٹی انڈیکس 294 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لمز یونیورسٹی، بذریعہ موبائل وین 408ریکارڈ کیا گیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 365ریکارڈ کیا گیا۔
طبی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبہ پنجاب کو فضائی آلودگی کی سنگین صورتِ حال کا سامنا ہے، آلودگی میں اضافے کے پیشِ نظر لاہور میں آج سےپیر تک سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کی انتظامیہ نے بچوں کو اسموگ کے اثرات سے بچانے کے لیے سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتہ، اتوار اور پیر کی چھٹی کا اعلان کر رکھا ہے۔

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 12 hours ago

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 12 hours ago

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 11 hours ago

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 10 hours ago

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 11 hours ago

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 8 hours ago

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 12 hours ago
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 10 hours ago

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 10 hours ago

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 9 hours ago

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 11 hours ago