کراچی:سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندی ختم کرنے کے بعد قومی ائر لائن نے سعودی عرب کیلئے اپنے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔


جی این این کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا، پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 35پروازیں آپریٹ کرے گی ،پروازیں جدہ،مدینہ، ریاض،دمام اور الکسیم کیلئے روانہ ہوں گی۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پروازیں کراچی،لاہور،ملتان،اسلام آباداور پشاورسے روانہ ہوں گی ۔ پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے بکنگ کا آغاز کردیا ہے ۔
مکہ مکرمہ:عمرہ زائرین اور طواف کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
25 نومبر کو سعودی حکو مت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کے مسافروں کو براہ راست مملکت میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا ۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے سبب پاکستان اور انڈیا سمیت انڈونیشیا، ویتنام، مصر اور برازیل سے ایسے مسافروں، جنہوں نے مملکت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی تھیں، کو براہ راست مملکت آنے کی اجازت نہیں تھی۔
پاکستان سمیت مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو یکم دسمبر 2021 بروز بدھ سے براہ راست مملکت آنے کی اجازت ہوگی۔ مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو پانچ دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے خواہ انہوں نے اپنے ممالک میں کورونا ویکسین لگوائی ہو اور تمام مسافروں کو مقررہ ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور میں ٹریفک حادثہ ،2 نوجوان جاں بحق

قومی اسمبلی سے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور
- 12 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- 15 hours ago

امریکا نے جوہری معاہدے کے حوالے سے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں
- 21 minutes ago

پاک بھارت سیزفائر کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
- 6 minutes ago
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 16 hours ago

وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہداکیلئےپیکیج کا اعلان
- 11 hours ago

جنرل عاصم منیر کی سی ایم ایچ آمد،معرکہ حق کےزخمیوں کی عیادت
- 11 hours ago

حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ایدان الیگزینڈر کو رہا کردیا
- 9 minutes ago

پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ مزید کارروائی نہیں ہوگی ، نریندر مودی
- 10 hours ago

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کا ملکی معیشت پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، وزیر خزانہ
- 14 minutes ago
پی ایس ایل 10: بقیہ میچز 17 مئی سے شروع کروانے کا فیصلہ
- 11 hours ago

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 16 hours ago