جی این این سوشل

تفریح

سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

ممبئی: بالی وڈ دبنگ سلمان خان کی شادی کے چرچے آئے روز شروع ہو جاتے ہیں،اب کترینہ کیف کی شادی کی وجہ سےسلمان خان پھر سے خبروں میں ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے کام کرنے کا انداز کچھ ایسا ہے کہ ان کے پاس شادی کا وقت نہیں ہے۔

آیوش شرما کا کہنا تھا کہ  وہ سلمان خان کے سامنے اس موضوع کو نہیں چھیڑتے کیوں کہ جس طرح سے انہوں نے  سلمان کو کام کرتے دیکھا ہے  تو نہیں لگتا کہ ان کے پاس شادی کے لیے وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ جیسے بھی ہیں اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود لیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان کا طرز زندگی بہت سادہ ہے، وہ دو تین سال تک ایک ہی فون استعمال کرتے ہیں اور انہیں فونز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، انہیں کاروں، کپڑوں اور گھر میں موجود پرتعیش اشیاء میں کوئی دلچسپی نہیں، اگر آپ انہیں دو تین گھنٹوں کے لیے اکیلا چھوڑدیں تو وہ فلمیں دیکھنے میں وقت گزاریں گے۔

 

 

صحت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملیریا کی روک تھام کیلئے اقدامات اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری   کا ملیریا کی روک تھام کیلئے  اقدامات   اعادہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملیریا کی روک تھام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات نافذ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ملیریا کے ہر مشتبہ کیس کی جانچ پڑتال ، تصدیق اور علاج کو معیاری بنانا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کیساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکہ

حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کیساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان خطے میں اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔
ویدانت پٹیل نے بھارت سے آسٹریلوی صحافی کی ملک بدری کے حوالے سے کہا جمہوریت میں آزادی صحافت کا لازمی کردار ہے، بھارتی حکام آسٹریلوی صحافی کے معاملے پر جواب دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسمبلی میں گندم کے سرکاری ریٹ پر ہنگامہ آرائی

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمبلی میں  گندم کے سرکاری  ریٹ پر ہنگامہ آرائی

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گندم کا ریٹ حکومت کی جانب سے 3900 روپے فی من مقرر کیا گیا جبکہ حکومت اس ریٹ پر کسان سے گندم خرید ہی نہیں رہی ان کے درمیان حکومت نے ایک مافیا پال رکھا ہے جو کسانوں سے کھیل رہا ہے اور کم قیمت میں ان سے گندم خریدی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی پیکج نہیں ہے ۔ 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ غریب کسان کو ہر صورت گندم پر سبسڈی دی جائے اور کسانوں کو اس پیکج پر ریلیف دیا جائے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll