جی این این سوشل

پاکستان

لاہور: ایکسپوسنٹرویکسی نیشن مرکز کو بند کر دیاگیا

لاہور: سیکرٹری ہیلتھ کیئر عمران سکندر کا کہنا ہے کہ گھرگھرویکسی نیشن کے آغازکے بعدایکسپوسنٹرویکسی نیشن مرکزکوبندکردیاگیاہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور: ایکسپوسنٹرویکسی نیشن مرکز کو بند کر دیاگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کےمطابق  ایکسپوسنٹرویکسی نیشن مرکز کو بند کر دیاگیا ہے۔ سیکرٹری ہیلتھ کیئر عمران سکندر کا کہنا ہے کہ گھرگھرویکسی نیشن کے آغازکے بعدایکسپوسنٹرویکسی نیشن مرکزکوبندکردیاگیاہے۔گھرگھرویکسی نیشن کی سہولت کے ساتھ ایکسپوسنٹرویکسی نیشن مرکزکے کھولے رکھنے کاجوازنہیں بنتا۔

عمران سکندر کا کہنا ہے کہ  ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائدکو ویکسین لگائی گئی  ، پنجاب میں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کاجلدآغازکردیاجائے گا،  عوام کی سہولت کی خاطرمحکمہ صحت کی ٹیمیں گھرگھرجاکرکوروناویکسین لگارہی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں کورونا وائرس کی  چوتھی  لہر کے دوران  ملک میں  مزید 9 افراد  انتقال  کرگئے جبکہ تقریبا ایک سال بعد 176 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

ملک میں کورونا سے  اموات کی تعداد 28ہزار 718 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 84ہزار 365تک جاپہنچے ہیں۔  

این سی اوسی  کے مطابق پاکستان میں کوروناکے923مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔جبکہ چوبیس گھنٹے کے دوران  29 ہزار 530افراد کے ٹیسٹ کئےگئے گئے ۔

جرم

لکی مروت: مسافر بس پر ڈاکووں کی فائرنگ ،8 افراد زخمی

بس اسلام آباد سےبنو ں کی طرف جارہی تھی ،بس نہ روکنے پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لکی مروت: مسافر بس پر ڈاکووں کی فائرنگ ،8 افراد زخمی

لکی مروت مسافر بس پر ڈاکووں کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے بنوں جارہی تھی کہ  راستے میں  ڈاکوؤں نےبس روکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے بھگا دی، ڈاکوؤں نے کوچ نہ روکنے پر فائرنگ شروع کر دی۔

ڈاکووں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کوقریبی  ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بس انتظامیہ کے مطابق دس سے بارہ رہزنوں کا گروہ تھا، کوچ نہ روکنے پر ڈاکؤں نے فائرنگ کردی، آٹھ گولیاں کوچ پر لگی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے پیش آنے والے واقعے کی تحقیقا ت شروع کر دی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بلوچستان میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق

پیپلز پارٹی حب کے مقامی رہنما میر بشیر محمد حسن نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق

بلوچستان میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سیاسی رہنما کو قتل کردیا، جن کی شناخت پیپلز پارٹی حب کے مقامی رہنما میر بشیر محمد حسنی کے طور پر ہوئی۔

نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے میر بشیر محمد حسنی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ دریں اثنا جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے اقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے فوری دو جہاز بھیجنے کا فیصلہ

امداد مستحقین تک پہنچے اور امداد ی سامان کی ترسیل کی رفتار مزید تیز کی جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کا لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے  فوری دو جہاز  بھیجنے کا فیصلہ

حکومت پاکستان نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیراعظم کی زیرِ صدارت  اجلاس میں غزہ اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو جہاز فوری بھیجنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شہباز شریف نے  امداد کی ترسیل کے لیے فلسطین لبنان، اردن  اور مصر میں پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے اور امداد ی سامان کی ترسیل کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ 

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی امدادی سامان روانہ کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان سے متعلق آگہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ عوام عطیات جمع کروا کر فلسطینی اورلبنانی بہن بھائیوں کی امداد میں ساتھ دیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll