پاکستان
کرتار پور صاحب کے احاطے میں فوٹو شوٹ پر ماڈل سے معافی کا مطالبہ
کرتار پور صاحب کے احاطے میں فوٹو شوٹ کرانے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نےماڈل سے معافی کا مطالبہ کر دیا ۔
سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور صاحب کے احاطے میں ماڈلنگ پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تنقید کی ہے، انہوں نے ڈیزائنر اور ماڈل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ برادری سے معافی مانگیں۔
سوشل میڈیا پر کرتارپور میں گوردوارہ سری دربار صاحب کے احاطے میں ایک فیشن برانڈ کے لیے خاتون ماڈل کی فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جس پر سکھ برادری کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کرتار پور کوئی فلم سیٹ نہیں، ایک مذہبی مقام ہے، ڈیزائنر اور ماڈل کو سکھ برادری سے معافی مانگنی چاہیے۔
دنیا
برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ
دنیا کی ٹاپ بیس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے
دنیا کی ٹاپ بییس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرُو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سربراہی اجلاس میں پہلے روز کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہوسکے۔
اجلاس کے پہلے روز رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ برازیل میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شریک نہیں ہیں۔
پاکستان
عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان کا تھرڈ جنریشن ٹینک متعارف
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کی جانب سے نمائش میں تھرڈ جنریشن کے جدید ترین ٹینک حیدر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے
کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان نے الضرار اور الخالد ٹینک کے بعد تھرڈ جنریشن ٹینک متعارف کروادیا۔
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کی جانب سے کراچی میں جاری دفاعی مصنوعات کی عالمی نمائش آئیڈیاز میں تھرڈ جنریشن کے جدید ترین ٹینک حیدر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی انجینئر انزا عقیل کے مطابق جدید ترین ٹینک حیدر دور حاضر کی جنگی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 12 سو ہارس پاور کے طاقتور انجن اور 125 ایم ایم کی گن کے ساتھ حیدر ٹینک ہر قسم کے میدان جنگ میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے اظہار کیلئے تیار ہے۔ حیدر ٹینک میں چائنیز انجن نصب ہے لیکن اس کا فائر پاور سسٹم اور دیگر تمام اہم آلات پاکستانی انجینئرز نے تیار کیے ہیں جو ٹینک سازی کی صنعت میں پاکستان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
انزا عقیل کے مطابق حیدر ٹینک میں ایٹمی اور کیمیائی حملوں کے علاوہ فضائی حملوں سے تحفظ کا نظام بھی موجود ہے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا پاکستان آرمی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے علاوہ ٹینکوں اور دیگر مصنوعات کی برآمد کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی کما رہا ہے۔
تفریح
بھارتی کامیڈین اور پروڈیوسے کے درمیان ہاتھا پائی
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں کےدرمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا اور تلخ کلامی سےشروع ہونے والے جھگڑے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ دلیپ جوشی نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا
بھارت کا مشہورکامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے اداکار دلیپ جوشی اور شوکے پروڈیوسروہدایتکار اسیت کمار مودی کےدرمیان سخت تلخ کلامی ہوگئی۔
بھارتی میڈیاکو اندرونی ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ اس کی وجہ دلیپ جوشی کی جانب سے اسیت کمار سےچند دن کی چھٹی مانگنا تھی تاہم اسیت کمار نےاجازت نہیں دی بلکہ ٹھیک سے بات بھی نہ کی جس پر دلیپ جوشی مشتعل ہوگئے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق دونوں کےدرمیان یہ جھگڑا اگست کے اوائل میں ہوا اور تلخ کلامی سےشروع ہونے والے جھگڑے میں نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ دلیپ جوشی نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کش شاہ کے شوٹ کا یہ آخری دن تھا اور دلیپ جوشی اسیت کمار کےانتظار میں بیٹھےتھےکہ وہ نکلیں تو ان سے چھٹی کی بات کریں لیکن اسیت کمار باہر نکلےتو انہوں نے دلیپ جوشی کو نظر انداز کرکےکش سے ملنے چلےگئے، اس بات پردلیپ جوشی کو بہت غصہ آیا اور دونوں میں اس حوالے سے تلخ کلامی ہوئی، اس دوران دلیپ نےاسیت کمار کا گریبان پکڑ لیا اور شو سے کنارہ کشی اختیار کرنےکی بھی دھمکی دی تاہم اسیت نےانہیں ٹھنڈا کیا۔
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
کھیل 20 گھنٹے پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
کھیل 15 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار