این اے 133:ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے لاہور میں نیا جنم لیا ہے، آصف زرداری
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوئی بھی میدان خالی نہیں چھوڑتی ہے۔


لاہور: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب کو پارٹی کے لیے ٹرننگ پوائنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے لاہور میں نیا جنم لیا ہے جو پنجاب میں تبدیلی کا باعث بنے گا۔
انہوں نے این اے 133 پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں شاندار نتائج پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت ،ان کی ٹیم اور کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے اس سلسلے میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد بھی دی ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے الیکشن نتائج پر کہا کہ ہماری کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ووٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پورے پنجاب میں دوبارہ بحال ہو گی۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوئی بھی میدان خالی نہیں چھوڑتی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ لوگ دیگر جماعتیں چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلم گل ضمنی الیکشن میں 32 ہزار 313 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ انہوں نے اس طرح 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 26 ہزار 728 ووٹ زیادہ حاصل کیے ہیں۔ اسلم گل کو 2018 کے الیکشن میں 5585 ووٹ ملے تھے۔
2018 کے عام انتخابات میں این اے 133 میں 51.89 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے تھے جب کہ موجودہ ضمنی الیکشن میں اعداد و شمار کے تحت 18.59 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 16 minutes ago

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 6 minutes ago

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 14 hours ago

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 14 hours ago

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- an hour ago

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 3 hours ago

ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں کے خلاف تصور کیا جائے گا،پاک سعودیہ مشترکہ اعلامیہ
- 4 hours ago

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 2 hours ago

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 3 hours ago

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 4 hours ago

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 4 hours ago

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 14 hours ago