Advertisement

اومی کرون کیسز میں اضافہ، برطانیہ میں مزید پابندیاں نافذ

لندن : کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز پر خدشات کے پیش نظر   برطانیہ میں  مزید پابندیاں نافذ کردی گئیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 9th 2021, 1:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اومی کرون کیسز میں اضافہ، برطانیہ میں مزید پابندیاں نافذ

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز میں اضافے کے پیش نظر پلان بی کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ۔ اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اومی کرون کیسز کی تعداد سامنے آنے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔ لہذا  پرانی پابندیاں پھر سے  نافذ کی جارہی ہیں، پیر سے جن ورکرز کیلئے گھر سے کام کرنا ممکن ہے وہ گھر سے ہی کام کریں۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ جمعے سے بیشتر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، تھیٹر اور سینما میں بھی ماسک کا استعمال کیا جائے گا۔اس ضمن میں  فیس ماسک سمیت کئی اقدامات متعارف کروائے گئے ہیں جبکہ  پابندیوں کے تحت   دکانوں، ریسٹورنٹس سمیت عوامی مقامات پر ویکسین پاسپورٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ 

دوسری جانب کورونا سے بچاؤ کے لیے نئی پابندیوں کے نفاذ کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قیمت  میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے ۔ 

واضح رہے کہ برطانیہ میں  کورونا کی دوسری لہر کے دوران اومی کرون ویر ینٹ کے 100 سے زائد ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 

Advertisement
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 16 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 18 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement