جی این این سوشل

جرم

ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر جنگلی حیات سندھ کی بڑی کامیابی

کراچی: ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر محکمہ جنگلی حیات سندھ کی بڑی کارروائی ، دیہی سندھ کے علاقے مٹیاری سے جنگلی حیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر جنگلی حیات سندھ کی بڑی کامیابی
ورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر جنگلی حیات سندھ کی بڑی کامیابی

جی این این کے مطابق محکمہ  جنگلی حیات سندھ نے      جامشورو ٹول پلازہ پر چھ ہزار آٹھ سو چڑیا،بلبل قبضے میں لے لی.   تحویل میں لی گئی جنگلی حیات مسافر بس کے ذریعے کراچی منتقل کی جارہی تھی.محکمہ   جنگلی حیات سندھ کے مطابق  قبضےمیں لی گئی چڑیا اور بلبل  دیہی سندھ کے علاقے مٹیاری سے اسمگل کی جارہی تھی۔ کارروائی کے دوران ایک فرد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔تمام پرندوں کو کراچی کے مضافاتی علاقے میں آزادکردیا گیا۔

کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق    دیہی سندھ کےکچھ اضلاع میں کمیونٹی کی بنیاد پر افراد اس کام میں ملوث ہیں اور ان افراد کے پرندہ مارکیٹوں میں دکانداروں سے رابطے ہیں۔ کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کا کہنا ہے کہ  اس کاروبار سے وابستہ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔ آج کی کارروائی کے ساتھ رواں ماہ پکڑی جانے والی چڑیوں کی تعداد 19 ہزارکے لگ بھگ ہوچکی  ہے۔    

واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیابھر میں جنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، اس سال اس دن کا عنوان ’ جنگلات اور ذریعہ معاش: لوگوں اور خطے   کو برقرار رکھنا تجویز کیا گیا ہے ۔

پاکستان

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

ایمل ولی خان  بلامقابلہ اے این پی کے مرکزی صدر منتخب ہو گئے ، ایمل ولی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے پارٹی کی صدارت کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

اے این پی کے دیگر عہدوں کے لیے بھی انٹرا پارٹی انتخابات آج ہو رہے ہیں، جس میں مرکزی کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

واضح رہے کہ ایمل ولی خان سے قبل ان کے والد اسفندر یار ولی اے این پی کے مرکزی صدر تھے تاہم وہ گزشتہ کئی عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور انہوں نے رواں برس فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ روز سابق سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے  انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اے این پی کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں پارٹی کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی درآمد میں کوئی کرپشن کی نہ ہی غلط فیصلہ کیا، انوار الحق کاکڑ

کمیٹی کے سامنے پیش ہونے میں کوئی ہرج نہیں ہے، سابق نگران وزیر اعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی درآمد میں کوئی کرپشن کی نہ ہی غلط فیصلہ کیا، انوار الحق کاکڑ

سابق نگران وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گندم کی درآمد میں کوئی کرپشن کی نہ ہی غلط فیصلہ کیا، کمیٹی کے سامنے پیش ہونے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔

سابق نگران وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کمیٹی نے بلایا اور نہ ہی کوئی نوٹس موصول ہوا ہے، اگر میں نے اربوں روپے کمائے ہیں تو میری بقیہ زندگی جیل میں گزرنی چاہیے اور اگر یہ کوئی معاشی اسکینڈل ہے تو اسے سامنے آناچاہیے۔

کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ نگران دور میں گندم کی مصنوعی ڈیمانڈ صوبوں نے کی۔ مصنوعی ڈیمانڈ کرنے والے بیوروکریٹس ابھی بھی اپنے عہدوں پر فائز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کروں گا۔ گندم کی درآمد میں کوئی کرپشن کی نہ ہی غلط فیصلہ کیا۔ بہتان لگانے والے اپنے ضمیر میں ضرور جھانکیں۔ جس افسران نے گندم کا تخمینہ دیا تھا وہ سب موجود ہیں۔ 

سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں لیکن چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت یہ ضرور سوچے کہ کہیں کوئی گروہ نگران حکومت سے متعلق غلط مشورے تو نہیں دے رہا، نگران حکومت کے وزیر آج موجودہ حکومت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ کوئی معاشی اسکینڈل ہے تواسے سامنے آنا چاہیے۔ پچھلے سال حکومت نے ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کی اور رواں سال نجی سیکٹر نے ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کی۔ نجی سیکٹر نے اتنی ہی رقم میں ایک ملین ٹن گندم زیادہ امپورٹ کی۔ تحقیقات تو اس معاملے کی بھی ہونی چاہیے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم نے عام آدمی کے لیے فیصلہ کیا اور ان کو سستی روٹی فراہم کی۔ عوام کو سستی روٹی دینے پر سزا دینی ہے تو بالکل دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولپنڈی :کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں بھی ملوث تھے، ترجمان سی ٹی ڈی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی :کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب (سی ٹی ڈی) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ان دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

ترجمان کاکہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللّٰہ اور احسان اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں بھی ملوث تھے.

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر ہونے والے حملے میں ملوث تھے، جس میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll