اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی کی انتہا پسند پالیسیاں علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹ کے 4 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے،چاروں سینیٹرز سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس کے ارکان ہیں۔ ملاقات میں افغانستان میں بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، پاکستان اور امریکہ کا گہرا تعلق ہونا چاہیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے، خطے میں سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون کی اہمیت ہے۔
وزیراعظم نے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی کی انتہا پسند پالیسیاں علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، امریکہ کو خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات پر عمل کے لیے تیار ہے جس سے خطے میں امن و خوشحالی کو تقویت ملے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 16 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 11 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 11 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 16 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago



