ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے 220 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو انہیں خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 57رنز درکار تھے۔
آسٹریلیا کو چوتھے دن وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور 223 کے مجموعے پر لائن نے 82 رنز بنانے والے ڈیوڈ ملان کی اننگز کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں 400ویں وکٹ حاصل کر لی۔
اس نقصان سے انگلش ٹیم سنبھلی بھی نہ تھی کہ کپتان جو روٹ بھی 89 رنز بنانے کے بعد کیمرون گرین کا شکار بن گئے جبکہ اولی پوپ چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کی ٹیم 234رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہو چکی تھی۔
اس مرحلے پر بین اسٹوکس اور جوز بٹلر وکٹ پر یکجا ہوئے اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے 32 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، کپتان پیٹ کمنز نے 14 رنز بنانے والے اسٹوکس کو چلتا کر کےاپنی ٹیم کو چھٹی کامیابی دلا دی۔
بٹلر سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ بھی 23 رنز بنانے کے بعد جوش ہیزل وُڈ کو وکٹ دے کر چلتے بنے۔
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں نیتھن لائن چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ کیمرون گرین اور پیٹ کمنز نے دو، دو وکٹیں لیں۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 13 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 18 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 18 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago






