Advertisement

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 12th 2021, 10:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کی ڈرافٹنگ کی تقریب ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جاری ہے جس میں فرنچائز کے آفیشلز اور کھلاڑی موجود ہیں۔

فرنچائزز نے اپنی ریٹنشن اور ٹریڈنگ کا عمل مکمل کرلیا تھا جس کے بعد لاہور قلندرز، کراچی کنگز،اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8،8 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 7،7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

پلاٹینیم، گولڈ اورایمرجنگ میں پہلی پک لاہورقلندرزکی ہے جبکہ سلورکے پہلے راؤنڈ میں پشاور، دوسرے میں ملتان، تیسرے میں کوئٹہ اورچوتھے راؤنڈ میں پشاور زلمی کی پہلی باری ہے۔

واضح رہے کہ ڈرافٹ کے لیے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 18کھلاڑیوں پرمشتمل ہوگی جس میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اورگولڈ کے3،3، سلورکے 5 جبکہ ایمرجنگ اورسپلیمنٹری کے 2،2 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

پلاٹینم کیٹیگری

لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخرز مان کو پک کرلیاہے۔اس کے علاوہ  ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ،کراچی کنگز نے کرس جارڈن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو، پشاور زلمی نے حضرت اللہ زازئی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیسن روئے کا انتخاب کیا ہے ۔

 ڈائمنڈ کیٹیگری

ڈائمنڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مارچنٹ ڈلان، ملتان سلطانز نے اوڈین سمتھ،کراچی کنگز نے لوئیس گریگری ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فالکنر کو منتخب کیا۔

Advertisement
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 11 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 10 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 7 گھنٹے قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • ایک دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 15 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 5 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement