Advertisement

وزیرِ اعظم کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں: مولانا ہدایت

گوادر میں احتجاج کرنے والی ’بلوچستان کو حق دو تحریک‘ کے روحِ رواں مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے تو مثبت سمجھتے ہوئے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 12th 2021, 11:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیرِ اعظم کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں: مولانا ہدایت

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ ہم ضدی لوگ نہیں ہیں، مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے مسائل حل ہوں تو ہم سے زیادہ خوشی کسے ہو گی، مسئلہ عمل درآمد کا ہے۔ 

مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے نوٹس لیا ہےتو عمل درآمد کی توقع ہے، امید ہے پوری ہو گی۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے گوادر کے ماہی گیروں کے جائز مطالبات کا نوٹس لے لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹرالرز کے ذریعے غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ غیر قانونی ٹرالرز سے مچھلی کے شکار پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے بات کروں گا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ 27 روز سے گوادر میں ’بلوچستان کوحق دو تحریک‘ کا دھرنا جاری ہے جس نے تاریخ رقم کر دی ہے۔

گزشتہ روز گوادر میں ہزاروں افراد کی تاریخی احتجاجی ریلی میں سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا، دھرنے کی کمان خواتین نے سنبھال رکھی تھی۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عزتِ نفس کی بحالی اور بنیادی حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے، صوبائی حکومت کو بہانے تلاش کرنے کا موقع نہیں دیں گے، حق لے کر رہیں گے۔

بلوچستان کے ممتاز سیاستدان عبدالحکیم لہڑی اور سابقہ صوبائی وزیر میر اسلم بلیدی نے دھرنے میں شرکت کر کے تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 16 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • a day ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 8 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 10 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 6 hours ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 11 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 11 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
Advertisement