Advertisement
علاقائی

’ میں فخر سے بتانا چاہتا ہوں کہ 10 سال عوام کا نوکر بن کر کام کیا ‘ شہباز شریف کا ایف آئی اے کو جواب

لاہور: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں فخر سے بتانا چاہتا ہوں کہ 10 سال عوام کا نوکر بن کر کام کیا۔ میں نے اور میری ٹیم نے انتھک محنت کے ساتھ عوام کے اربوں روپے بچائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Dec 13th 2021, 11:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
’ میں فخر سے بتانا چاہتا ہوں کہ 10 سال عوام کا نوکر بن کر کام کیا ‘ شہباز شریف کا ایف آئی اے کو جواب

تفصیلات کے مطابق  شہباز شریف کے ایف آئی اے کو جواب کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ  شہباز شریف ہرسوال پر مناسب وقت اور لیگل ٹیم سے مشاورت کےلیے وقت مانگتے رہے، شہباز شریف فیڈرل انوسٹی گیشن کی ٹیم کو تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے،  شہاز شریف سے رمضان شوگر مل، العریبہ شوگر مل کے زریعے 25 ارب منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھا گیا۔

شہباز شریف نے جواب دیا کہ ایف آئی اے نے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے، جو الزمات ایف آئی اے لگا رہی ہے اس پر نیب احتساب عدالت میں ریفرنس فائل کر چکا ہے، میں رمضان شوگر مل کا نہ تو ڈائریکٹر/شیئر ہولڈر ہوں نہ کبھی کوئی تنخواہ یا منافع حاصل کیا ہے۔

ایف آئی اے نے سوال کیا کہ وزیر اعلی ہاوس ماڈل ٹاون سے آپکی سبز رنگ کی لینڈ کروزر میں بھاری رقوم کی ترسیل ہوئی۔سلمان شہباز کی ہدایت پر وزیر اعلی کیمپ آفس اور گاڑی منی لانڈرنگ کےلیے استعمال کیا گیا۔جس پر شہباز شریف نے کہا میں اپنی لیگل ٹیم کی مشاورت سے اس سوال کا جواب دے سکتا ہوں۔ایف آئی اے نے سوال کیا کہ  غیر ملکی اثاثوں ،کمپنیوں، جائیدادوں، سرمایہ کاری یا اکاؤنٹس سب کی تفصیلات فراہم کریں جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ   جواب کے لیے مناسب وقت دیا جائے اپنے وکیل/قانونی ٹیم سے مشورہ کرنے کے بعد یہ جواب دوں گا۔

ایف آئی اے نے سوال پوچھا کہ  اپنے خاندان کے سربراہ ہونے کے ناطے کیا آپ کی یہ ذمہ داری نہیں تھی کہ آپ یہ دیکھیں کہ اثاثے منی لانڈرنگ کے زریعے بنائے جا رہے ہیں، جعلی اکاونٹس کے زریعے سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کو روکنے کےلیے کیا اقدامات کیے۔

جس پر شہباز شریف نے کہا کہ   اس کے لیے مجھے مناسب وقت دیا جائے، اپنے وکیل/قانونی ٹیم سے مشورہ کرنے کے بعد جواب دوں گا۔انہوں نے کہا کہ  میں فخر سے بتانا چاہتا ہوں کہ 10 سال عوام کا نوکر بن کر کام کیا، میں نے اور میری ٹیم نے انتھک محنت کے ساتھ عوام کے اربوں روپے بچائے،  میں اس تحقیقاتی ٹیم کو بتاتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں،  میں اسے ریکارڈ کا حصہ بنانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ 10 سال عوام کی خدمت کی،  جنتے بھی کام کیے قانون اور پیرا رولز کے مطابق کیے۔

Advertisement
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 21 hours ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 17 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 days ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 17 hours ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • a day ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 20 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 3 days ago
Advertisement