جی این این سوشل

کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22رنز سے شکست دے دی

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز  کو 22رنز سے شکست دے دی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 6 میں ٹاس جیتو میچ جیتو کی روایت بدل گئی،  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22  رنز سے ہرا دیا،  ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی تھی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 176 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے قیس احمد نے 3 وکٹیں، محمد حسنین اور زاہد محمود نے 2،2 شکار کیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل 6 کی پہلی کامیابی ملی ہے۔

پاکستان

اسحاق ڈار وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر بشکیک روانہ

وزیرِ خارجہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار  وزیر اعظم  کی خصوصی ہدایت پر بشکیک روانہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہو گئے۔

وزیرِ خارجہ اسحق ڈار بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلبہ کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیرِ خارجہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا تھا۔

بشکیک میں پاکستانی طلبہ مقامی شرپسندوں کے حملوں کے خوف سے گھروں اور ہاسٹلز میں محصور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کی امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی مذمت

رفح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں، جان کربی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی  امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی  مذمت

امریکا نے غزہ کے لیے امداد لانے والے قافلوں پر اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر جان کربی نے کہا کہ ان کا ملک رفح میں کسی بھی بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی آپریشن کی مخالفت کرتا ہے۔

کربی نے امدادی قافلوں پر حملہ کرنے والے اسرائیلی آباد کاروں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کرے ہوئے کہا کہ عارضی بندرگاہ کے ذریعے امداد کی لینڈنگ کا عمل بین الاقوامی ہم آہنگی سے کیا جاتا ہے، غزہ میں زمین پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امداد بھیجنے سے پہلے قبرص میں اس کا مکمل معائنہ کیا جاتا ہے۔اسرائیلی آباد کاروں اور انتہا پسندوں کی طرف سے امدادی قافلوں پر حملوں کی امریکہ کی شدید مذمت کرتےہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے زور دیا کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل پر غزہ کو اضافی امداد فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔

کربی نے زور دے کر کہا کہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتا ہے جو جنگ کے بعد کے دور میں غزہ میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ 13 مغربی ممالک جن میں سے اکثر روایتی طور پر اسرائیل کے حامی ہیں نے گزشتہ روز تل ابیب پر زور دیا کہ وہ رفح پر بڑے پیمانے پر حملے سے گریز کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

چوہدری سالک حسین آج سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے، ترجمان وزارت مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین مکہ مکرمہ پہنچ گئے،عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان حج مشن مکہ کا دورہ کرینگے۔

ترجمان مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری سالک حسین آج سعودی اداروں، کیٹرنگ کمپنیوں اور عازمین حج کی رہائش گاہوں کا دورہ کرینگے۔ ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ اب تک 93 پروازوں کے ذریعے 22 ہزار 696 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔

سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے 11 ہزار سے زائد عازمین کی ریاض الجنہ کی زیارت مکمل کر لی۔ عازمین حج کے اولین قافلے 8 روزہ قیام کے بعد مکہ مکرمہ کی جانب عازم سفر ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سے براہ راست جدہ کی حج پروازوں کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll