اس سے قبل جیکولین فرنینڈس بھی اعتراف کرچکی ہیں کہ انھیں سُکیش نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا قرض، 52 لاکھ بھارتی روپے کا گھوڑا اور 9 لاکھ بھارتی روپے کی بلی تحفے میں دی تھی۔


ممبئی : بالی وڈ اداکارہ نورا فتیحی نے فراڈ اور بھتہ خوری کے کیس میں ملوث ملزم سُکیش چندر شیکھر سے قیمتی تحائف لینے کا اعتراف کر لیا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا کی جانب سے سُکیش چندر شیکھر کے خلاف جاری کی گئی چارج شیٹ میں نورا فتیحی کا نام بھی شامل ہے، چارج شیٹ میں بتایا گیا کہ نورا فتیحی نے سُکیش کی ایک تقریب میں شرکت کے عوض مہنگی گاڑی وصول کی تھی۔
اب نورا فتیحی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے پوچھ گچھ میں اعتراف کیا ہے کہ انھیں سُکیش چندر شیکھر نے ایک بی ایم ڈبلیو سیڈان تحفے میں دی جبکہ سکیش چندر کی اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کی طرف سے ایک گوچی بیگ اور آئی فون تحفے میں دیا۔
اس سے قبل جیکولین فرنینڈس بھی اعتراف کرچکی ہیں کہ انھیں سُکیش نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا قرض، 52 لاکھ بھارتی روپے کا گھوڑا اور 9 لاکھ بھارتی روپے کی بلی تحفے میں دی تھی۔
خیال رہےکہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ بھارتی روپے سے زائدکے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھرکےکیس میں زیر تفتیش ہیں، رواں سال اگست میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نئی دہلی میں اداکارہ سے 5 گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی تھی جس کے بعد انہیں دوبارہ طلب کر کے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 20 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 20 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 21 hours ago





