برطا نیہ میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس کے نئےویرئنٹ اومی کرون کے93ہزار45 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر نے اسکاٹ لینڈ کے وزیرِ اعظم نکولا اسٹرجن سے بات کرنے کے بعد کہا کہ حکومت ہفتے کے آخر میں اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں انتظامیہ کے ساتھ اومی کرون پر ہنگامی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرے گی۔
اسکاٹش رہنما کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بورس جانسن اور نکولا اسٹرجن کا اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اومی کرون صحت اور معیشت کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ جنوب مغرب کے علاوہ انگلینڈ کے تمام علاقوں میں دو دن کے دوران اومی کرون کے کیسز میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ برطا نیہ میں گزشتہ 3روز کے دوران 2لاکھ 59ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ یورپی یونین میں شامل حکومتوں نے کورونا وائرس کی تبدیل شدہ نئی قسم اومیکرون کے خلاف مؤثر ویکسین کی 180 ملین خوراکیں خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
ماہرین کی ایک امریکی کمیٹی نے کہا ہے کہ بائیون ٹیک فائزر اور موڈرنا کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کو جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین پر ترجیح دی جانا چاہیے۔
امریکا میں بیماریوں پر کنٹرول اور بچاؤ کے ادارے سی ڈی سی کے مشاورتی بورڈ کے 15 ارکان نے مکمل اتفاق کے ساتھ یہ سفارش کی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن ویکسین پر تحفظات کی وجہ اسے لگانے کے بعد بہت ہی کم کیسز میں متاثرہ فرد میں پلیٹلیٹس کی کمی کے سبب خون میں لوتھڑے یا بلڈ کلاٹس کا بننا ہے۔

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 4 دن قبل

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
- 41 منٹ قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 4 دن قبل

فیلڈ مارشل، سعودی سفیر کی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو
- 20 گھنٹے قبل

ایلون مسک نے آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان کردیا
- 21 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
فنکار برادری نے کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھا لیا
- 7 منٹ قبل

معروف اداکاروپروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے، شان شاہد اور امر خان سے ملاقات
- 3 منٹ قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 5 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 دن قبل

حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 4 دن قبل






