آکلینڈ: نیوزی لینڈکے مشرقی حصے میں یکے بعد تین زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلادیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ زلزلے کے بعد جاری سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں بحر الکاہل میں چند گھنٹوں کے وقفے سے زلزلے کے تین شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جزیرے کیرماڈیک زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 8 اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آنے والے 7.4اور 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد بحرالکاہل میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی تھی جسے اب ہٹا لیا گیا ہے ۔
تیسرے زلزلے کے بعد حکام نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے باشندوں کے لئے افراد کے انخلا کا حکم جاری کیا تھا ۔
پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کی چھوٹی لہریں جاپان، روس، میکسیکو اور جنوب امریکی ساحل سے بھی ٹکرا سکتی ہیں۔ نیوزی لینڈ نے مشرقی ساحلی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات پر جانیکی ہدایت کر دی۔ ہوائی اور امریکی ساموا کے لئے بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم اب وارننگ ختم کردی گئی ہے ۔
زلزلے کے بعد نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے انسٹاگرام پر پیغام پوسٹ کیا کہ "امید ہے کہ وہاں سب ٹھیک ہوں گے " ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 2011 میں ، نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 185 افراد ہلاک ہوئے تھے اورشہر کا بیشتر حصہ تباہ ہوگیا تھا ۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 34 منٹ قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 منٹ قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل





