صحت کارڈ ہر بندے کو نہیں بلکہ گھر کے سربراہ کو ملے گا۔


لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے حصول کے لیے نادرا میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔
پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا نادرا میں اندراج ہونا ضروری ہے اور نادرا میں رجسٹر ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا جبکہ پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا تیزی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے اور صحت کارڈ کے لیے نادرا کے دفاتر سے رابطہ کیا جائے جبکہ جن افراد کے بچے ہیں وہ اپنے بچوں کا ضرور فارم ب بنوائیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صحت کارڈ سہولت کے لیے ہم نے ایپ بنائی ہے اور اس ایپ کے ذریعے لوگوں کو تمام معلومات مل سکیں گی اور اگر کسی فرد کا شناختی کارڈ نہیں بنا تو وہ لازمی بنوالیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ ہر بندے کو نہیں بلکہ گھر کے سربراہ کو ملے گا اور ہر ضلع میں صحت کارڈ کی سہولت کا ایک ڈیسک بنایا گیا ہے۔ صحت کارڈ امیر و غریب ہر شخص کے لیے ضروری ہے۔ صحت کارڈ پوری فیملی کے لیے ہو گا۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ صحت کارڈ اس کو ملے گا جس کے پاس شناختی کارڈ ہو گا جبکہ محکمہ صحت رواں سال 25 ہزار ملازمتوں کا اعلان کر رہا ہے۔ گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 3 گھنٹے قبل

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 6 گھنٹے قبل

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 4 گھنٹے قبل

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 6 گھنٹے قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 4 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 2 گھنٹے قبل

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل








