بینک نے غلطی معلوم ہونے پر اکاؤنٹس ہولڈرز سے رابطے کیے۔


لندن: برطانیہ میں بینک کی غلطی سے لوگوں کے اکاؤنٹس بیلنس میں راتوں رات اضافہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کے ایک بینک کی غلطی سے لوگوں کے اکاؤنٹس میں راتوں رات ہزاروں پاؤنڈز کا اضافہ ہو گیا۔
کرسمس کے موقع پر بینک کے 75 ہزار اکاؤنٹس میں ایک کروڑ 30 لاکھ پاؤنڈز منتقل ہو گئے۔ جس نے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا اور لوگوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی تاہم بعد ازاں بینک نے غلطی معلوم ہونے پر اکاؤنٹس ہولڈرز سے رابطے کیے۔
لوگوں سے پیسے واپس لینے کے لیے بینک کے عملے کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ زیادہ تر رقوم حریف بینک کے کھاتوں میں جمع کرائی گئی تھیں۔
بینک حکام کا کہنا تھا کہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہمارے کارپوریٹ کلائنٹس کی جانب سے کچھ ادائیگیاں وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں غلطی سے 2 مرتبہ کر دی گئیں اور اب بینک اپنی غلطی ٹھیک کرنے کے لیے دیگر بینکوں سے مل کر کام کر رہا ہے۔

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک گھنٹہ قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- چند سیکنڈ قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل




