کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں آج شام یا رات سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔


تفصیلات کے مطابق پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے آج (4 جنوری کی) رات سے 7 جنوری کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں بھی آج شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ سندھ کے کئی اضلاع میں آج سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں ۔ پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 4 جنوری سے 7 جنوری کے دوران سکھر، شہید بے نظیر آباد ، لاڑکانہ، کراچی، جامشورو، میرپور خاص، دادو، بدین، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جیکب آباد، شکار پور، تھر پارکر ، قمبر شہداد کوٹ اور عمر کوٹ میں تیز ہواؤں اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے سندھ نے ممکنہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور ضروری اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ علاوہ ازیں مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا، جس کی وجہ سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم گوادر اور گرد و نواح میں داخل ہو چکا ہے۔گوادر شہر اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے۔ گوادر کے دیگر علاقوں پسنی، جیوانی، سر بندن، اورماڑہ، پشکان گنز، پلیری، بُرز کپّر، دشت کُرمی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے شہر لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، قصور، چیچہ وطنی، کمالیہ اور حافظ آباد سمیت کئی علاقوں میں موسمِ سرما کی بارشیں جاری ہیں جس کے باعث وسطی پنجاب میں فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اسی طرح راولاکوٹ اور مضافات میں بارش اور بنجونسہ اور تولی پیر میں پہاڑوں پر برفباری کے باعث موسم شدید سرد ہوگیا ہے اسی طرح چلاس شہر اور مضافات میں شدید سرد موسم کا وار جاری ہے، جہاں بالائی علاقوں میں برفباری نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 11 منٹ قبل

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- ایک دن قبل

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- ایک دن قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 19 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- ایک دن قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- ایک دن قبل

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل








