لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے وزیر اعظم عمران خان کی ٹویٹ پر جوابی ٹویٹ میں کہا کہ تیاری رکھنا حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔ ابھی تو رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا جوابی ٹویٹ ، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعے کیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟کیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے۔ پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نہ کی جائے؟ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟ تیاری رکھنا حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے۔
اچھا؟ تو پھر سات سال سے دھونس اور طاقت کے ذریعےکیس کو چلنے کیوں نہیں دیا؟ لیوں اتنے سال فرار اختیار کرتے رہے اور پھر منتیں کرتے رہے کہ رپورٹ ریلیز نا کی جائے؟ پاگل سمجھ رکھا ہے لوگوں کو کہ جو بولو گے لوگ مان جائیں گے؟ تیاری رکھنا، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے! انشاءاللّہ! https://t.co/1E2SFvnENI
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 5, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تو رپورٹ سامنے آئی ہے اور آپ کے پول کھل گئے ہیں۔ کس کس سے پیسے وصول کیے ، کہاں کہاں خرچ کیے، ملازموں کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہیر پھیر کیا اور واردات انجام دی۔ آپ نہ صرف چوری اور فراڈ کے مرتکب ہوئے بلکہ صادق اور امین جیسے الفاظ کی توہین کے مجرم بھی ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے ECP کی جانب سےسمندرپار پاکستانیوں کےعطیات پرمشتمل PTI کی فنڈنگ کی پڑتال کا خیرمقدم کیا تھا،انہوں نے کہا تھا کہ ہمارےنظمِ مال کو جتنا کھنگالا جائیگا اتنی ہی صراحت سےحقائق واضح ہونگےاور قوم سمجھ سکےگی کہ کیسے PTI ہی وہ واحدسیاسی جماعت ہےجس کا نظمِ مال پولیٹیکل فنڈریزنگ کےاُس مربوط نظام پرمشتمل ہے جس کی بنیادیں باضابطہ ڈونرز پر استوارہیں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں ECP کیجانب سےدیگر 2 بڑی جماعتوں ن لیگ اور پی پی کے مالیات کی اسی قسم کی پڑتال کا منتظرہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قوم کوباضابطہ پولیٹیکل فنڈریزنگ اور قوم کی قیمت پر نوازشات کےبدلےسرمایہ دار حواریوں ، مفادپرست گروہوں سےمال اینٹھنےکےمابین فرق سمجھنےمیں مدد ملےگی ۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 7 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 9 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل



