جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

فرانس نے گوگل اور فیس بک پرجرمانہ عائد کردیا

فرانس نے ٹیکنالوجی کمپنی گوگل اور فیس بک پر کوکیز  استعمال کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فرانس نے گوگل اور فیس بک پرجرمانہ عائد کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے نیشنل کمیشن برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی(سی این آئی ایل) کی جانب سے گوگل پر 150 ملین یورو اور فیس بک پر 60 ملین یورو کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

سی این آئی ایل کی سربراہ کیرن کیفر کے مطابق ان دونوں کمپنیوں نے کوکیز قبول کرنے کے مرحلے کو انتہائی آسان بنارکھا ہے جو صرف ایک کلک پر ہوجاتا ہے اور اگر کوئی صارف اسے قبول نہ کرنا چاہے تو اسے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کمپنیوں کے پاس اس مسئلے کے حل کے لیے تین ماہ کا وقت ہے بصورتِ دیگر تاخیر پر یومیہ ایک لاکھ  یورو کے اضافی جرمانے کی ادائیگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

ٹیکنالوجی

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں

ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے مقبول وڈیو ایپ کو فروخت کرنے یا امریکا میں پابندی عائد کرنے والے قانون پاس کیے جانے کے بعد اس کا کمپنی کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بی بی سی اردو کے مطابق کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ میں کہا کہ بائٹ ڈانس کا ٹک ٹاک کو فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ بائٹ ڈانس کی جانب سے ٹِک ٹاک فروخت کرنے کی غیر ملکی میڈیا رپورٹس درست نہیں ہیں، اس پوسٹ میں مضمون کا ایک سکرین شاٹ بھی شامل ہے جس پر چینی حروف میں’’جھوٹی افواہ‘‘ کی مہر لگی ہوئی ہے۔

واضح  رہے کہ ٹاک ٹاک کی مالک چینی کمپنی کی جانب سے اسے فروخت نہ کیے جانے کی صورت میں سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک ایپ کا استعمال تقریباً ختم ہو جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کی پی ٹی آئی کو مفاہمت کی دعوت

ہم نہیں چاہتے کہ جو زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی وہ کسی اور کے ساتھ ہو، سینیٹر عرفان صدیقی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی پی ٹی آئی کو مفاہمت کی دعوت

مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قومی لیڈرہیں،ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں،یہ بھی توہاتھ ملائیں۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم مفاہمت کس سے کریں جب سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہوں؟،تحریک انصاف محمود اچکزئی سے ہاتھ ملاسکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں بیٹھتے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی تو دوسروں کے ساتھ بھی ہوتی رہے۔ ہم فارم 45 اور فارم 47 میں الجھے ہوئے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیسے بیانات دیے جا رہے ہیں؟

مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی قومی لیڈرہیں،ہم آج بھی ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں،یہ بھی توہاتھ ملائیں،اپوزیشن محمود خان اچکزئی اورمولانافضل الرحمان کے ساتھ بیٹھ سکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں؟ مزیدکہا ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ۔ آج پاکستان میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود کو ہتھکڑی میں دیکھ کردکھ ہوا۔ نہیں چاہتے جوناانصافی ہمارے ساتھ ہوئی وہ ان کے ساتھ ہو۔ہمیں تو پانامہ کیس میں اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

کراچی : بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا ۔ 

اجلاس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بعد ازاںسٹیٹ بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا ۔

یاد رہے کہ زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll