کے سی این اے کا کہنا تھا کہ ’ہائپرسونک میزائل کے شعبے میں تجرباتی لانچوں میں پے در پے کامیابیاں اسٹریٹجک اہمیت رکھتی ہیں‘۔


سیول: سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے جمعرات کے روز ایک ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ اس ایٹمی ملک کی جانب سے پہلا بڑا تجربہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے بین الاقوامی پابندیوں اور مذمت کے باوجود جدید ترین ٹیکنالوجی کے حصول کی کوششوں میں یہ دوسرا رپورٹ شدہ ٹیسٹ تھا جس کے بارے میں شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہائپرسونک گلائیڈنگ میزائل ہے۔
ہائپر سونک میزائل روایتی میزائلوں کی نسبت بہت زیادہ تیزی سے سفر کرتے ہیں اور بہت زیادہ متحرک ہوتے ہیں، یوں امریکا میزائلوں سے تحفظ کے جن نظاموں پر کام کررہا ہے ان کے لیے اس میزائل کو ہدف بنانا مشکل ہوجاتا ہے۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے میزائل کے لانچر کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ بدھ کے روز فائر کیے گئے میزائل پر ’ہائپر سونک گلائیڈنگ وارہیڈ‘ نصب تھا جس نے ’7 سو کلومیٹر دور ہدف کو باریکی سے نشانہ بنایا‘۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس وار ہیڈ نے ایک نئی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا اور لانچر سے الگ ہونے کے بعد 120 کلومیٹر عمودی پرواز کی۔
کے سی این اے کا کہنا تھا کہ ’ہائپرسونک میزائل کے شعبے میں تجرباتی لانچوں میں پے در پے کامیابیاں اسٹریٹجک اہمیت رکھتی ہیں‘۔
ہائپرسونک میزائلوں کو شمالی کوریا کے موجودہ 5 سالہ منصوبے میں اسٹریٹجک ہتھیاروں کے لیے ’اولین ترجیح‘ کے کاموں میں شامل کیا گیا تھا اورشمالی کوریا نے اپنے ہائپر سونک میزائل ہواسنگ 8 کے پہلے تجربے کا اعلان گزشتہ سال ستمبر میں کیا تھا۔
اپنے ڈیزائن کے مطابق ہائپر سونک میزائل روایتی اور جوہری وار ہیڈز لے جا سکتے ہیں اور یہ اسٹریٹجک توازن کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، عام طور پر یہ آواز کی رفتار سے 5 گنا زیادہ یا ماک 5 رفتار پر اڑتے ہیں۔
ایک امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈاؤمنٹ فار انٹرنیشنل پیس سے تعلق رکھنے والے انکت پانڈا نے اپنی ٹوئیٹ میں بیلیسٹک میزائل ڈیفینس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ شمالی کوریا نے ہائپرسونک گلائیڈرز کو فوجی ضرورت کے طور پر پہچان لیا ہے (شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ بیلسٹک میزائل ڈیفینس سے نمٹنے میں کارگر ہیں)‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویسے اس کے کارگر ہونے سے متعلق آزاد اور تفصیلی ڈیٹا کی ضرورت ہوگی تاہم اگر سرکاری بیانات کو دیکھا جائے تو لگتا ہے کہ یہ تجربہ ستمبر میں ہونے والے تجربے سے بہتر رہا ہے۔
کچھ ماہرین کے مطابق ہائپرسونک ہتھیاروں کے فوائد محدود ہیں جبکہ دیگر نے خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا اس ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر تیار کرلیتا ہے تو اس سے سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
کم جونگ ان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کی دہائی میں شمالی کوریا نے بین الاقوامی پابندیوں کی قیمت پر اپنی فوجی ٹیکنالوجی کو تیزی سے ترقی دی ہے۔
سال 2021ء میں شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل علاوہ آبدوز سے لانچ کیے جانے والے ایک نئی قسم کے بیلسٹک میزائل، طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل، اور ٹرین سے لانچ کیے جانے والے ہتھیار کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔
امریکا، جاپان، کینیڈا اور جرمنی نے حالیہ تجربے کی مذمت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’یہ تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور یہ (شمالی کوریا کے) پڑوسی ممالک اور عالمی برادری کے لیے خطرہ ہے‘۔

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 10 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 16 گھنٹے قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 17 گھنٹے قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 17 گھنٹے قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 14 گھنٹے قبل






