جی این این سوشل

تجارت

سب کو انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دینا پڑے گا، شوکت ترین

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اب ہم ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہر ٹیکس گزار تک پہنچیں گے، میں اس منصب پر رہا تو سب کو انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دینا پڑے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سب کو انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دینا پڑے گا، شوکت ترین
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا مائل اسٹون ہے جو ایف بی آر نے حاصل کیا ہے، صوبوں کے شکرگزار جنہوں اس کو قبول کیا ہے،  اشیاء پر سیلز ٹیکس وفاق اور خدمات پر صوبے ٹیکس لیتے ہیں، اس پر لوگوں کو ٹیکس دینے میں مشکلات تھیں۔ایک کمپنی کو سات مختلف ایجنسیز کے پاس سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پڑتے تھے،  اب ایسی کمپنیوں کو ایک ہی جگہ سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی سہولت مل گئی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس میں بہتری کیلئے کام ہورہا ہے یہ اسی سلسلے میں ایک بڑا قدم ہے، ملک میں اگر ٹیکس جمع نہیں ہوگا تو ملک ترقی کیسے کرے گا،  جرمنی کی وزیر خزانہ نے کہا کہ جو ٹیکس نہیں دیتا اس کو ووٹ کا حق نہیں ہے،  اب ہم ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہر ٹیکس گزار تک پہنچیں گے،اگلے چند دنوں یا ہفتوں میں ان کے پاس پہنچیں گے ،  ان کو بتائیں گے کہ ان کی انکم کتنی ہے اور وہ ٹیکس کتنا دیتے ہیں۔ نجی آڈیٹرز بھی ان کو دیں گے کہ وہ اپنا ٹیکس اور انکم کا جائزہ لیں، ہم کسی کو ہراساں نہیں کریں گے کوئی ٹیکس نہیں دے گا تو کاروائی ہوگی۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کس نے کتنا پیسہ یوٹیلیٹی بلز کتنا سفر پر خرچ کیا ہے سب پتہ ہے،  ریٹیل میں 18 ٹریلین کی سیلز ہیں اس میں سے صرف ہمیں 4 ٹریلین ملتا ہے، 343 ارب روپے کا منی بل میں سے 120 مشینری اور 160 ارب فارما پر ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لڑی ٹوٹی تھی اس کو دوبارہ جوڑیں گے، میں اس منصب پر رہا تو سب کو انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دینا پڑے گا، ادھار لیکر ہم اپنے جاری اخراجات چلارہے ہیں ترقی کیسے ہوگی، ہمارے پاس 15 سے 20 ملین ٹیکس پیئر ہونے چاہیے جو ہمارے پاس نہیں ہے، میں تنخواہ نہیں لیتا عمران خان بھی صاف آدمی ہے، ہم نے صرف ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی کو بڑھانا ہے۔

تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا

پاکستان پر قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہوگا، آئی ایم ایف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا

آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈنے پاکستان کے ذمے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بوجھ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہوگا۔

اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے،اسلام آباد میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان نئے بیل آؤٹ پیکج پر مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف نے پاکستان سے اخراجات میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے ذمے قرضوں پر بھاری سود کی ادائیگی کو معیشت پر بوجھ قرار دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اگلے مالی سال قرضوں پر سود 9 ہزار 787 ارب روپے تک جانے کا خدشہ ہے جبکہ رواں مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی 8 ہزار 371 ارب روپے تک جا سکتی ہے۔

رواں مالی سال ہدف کے مقابلے سود پر 1 ہزار 68 ارب اضافی اخراجات کا خدشہ ہے، رواں سال بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کا ہدف 7 ہزار 303 ارب روپے رکھا گیا تھا اور صرف پہلے 9 ماہ میں اندرونی اور بیرونی قرضوں پر 5 ہزار 518 ارب روپے سود ادا کیا گیا۔

قرضوں پر سود کی ادائیگی وفاقی حکومت کی خالص آمدن سے بھی 205 ارب روپے زیادہ رہی، جولائی تا مارچ وفاقی حکومت کی خالص آمدن 5 ہزار 313 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ اگلے مالی سال قرضوں کی شرح 72 اعشاریہ 1 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آجائے گی۔

انتہائی بلند بیرونی مالی ضروریات اور بلند شرح سود قرضوں کی پائیداری کے لئے خطرناک قراردی گئی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ذمے قرضوں میں کمی کا انحصار پالیسیوں کے کامیاب تسلسل پرہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

سپیکرقومی اسمبلی نے آج کے اجلاس میں رولنگ دے کر ایوان سے رکنیت معطل کرنے کی منظوری لے کر طارق بشیر چیمہ کی رکنیت جاری سیشن کے لیے معطل کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی  رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زرتاج گل سے بدکلامی پر مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل کردی گئی۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ اور پی ٹی آئی رکن اسمبلی زرتاج کل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

اپوزیشن ارکان اسمبلی نے اس معاملے پر اسپیکر چیمر میں جاکر احتجاج کیا تھا، جس پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی تھی۔

بعد ازاں، اسمبلی کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے طارق بشیر چیمہ کی معافی قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے لیڈران کے کہنے پر انہیں معاف کردیا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے آج کے اجلاس میں رولنگ دے کر ایوان سے رکنیت معطل کرنے کی منظوری لے کر طارق بشیر چیمہ کی رکنیت جاری سیشن کے لیے معطل کی

دوسری جانب قومی اسمبلی نے گیلریز میں ویڈیو بنانے اور گیٹ نمبر ایک پر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ گیلری میں سیکڑوں لوگ بیٹھ کر نعرے بازی کریں، یہ نہیں ہوسکتا کہ میں اپنی تقریر کے لیے سیالکوٹ سے لوگ بلاکر نعرے بازی کرواں۔

انہوں نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری آپ سے اور سیکیورٹی اسٹاف سے درخواست ہے کہ گیلری میں مہمان ضروری آئیں لیکن ان کی تعداد کم کی جائے، یہ کوئی موچی دروازہ یا ڈی چوک نہیں، جہاں ہم لوگ اپنے سپورٹر بلواکر نعرے لگوائیں، ہمیں ایوان کی عزت اور تکریم کا خیال کرنا چاہیے، اس سلسلے میں کئی بار آپ کے آفس بھی آیا ہوں لیکن اس پر عمل نہیں ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک افغان بارڈر آج سے تین روز کیلئے بند

طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے تین دن تک بند رہے گا جبکہ بارڈر ایکسپورٹ، امپورٹ مال بردار گاڑیوں کے لئے کھلا رہے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک افغان بارڈر طورخم آج سے تین روز کیلئے بند

پاک افغان طورخم بارڈر تین روز کےلئے بند کر دیا گیا ۔

طورخم بارڈر آج سے 19 مئی تک بند رہے گا۔ طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے تین دن تک بند رہے گا جبکہ بارڈر ایکسپورٹ، امپورٹ مال بردار گاڑیوں کے لئے کھلا رہے گا۔

حکام نے کہا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن حکام اپنا سسٹم نئے دفاتر میں منتقل کررہے ہیں اس لیے بارڈر کو بند رکھا گیا ہے، پیر کے روز سے پاک افغان بارڈر مکمل طور پر کھل جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll