Advertisement
پاکستان

مری :  شدید برف باری کے باعث ہنگامی صورتحال، ٹریفک میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

مری: ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری کے داخلی رستے بند کر دیے گئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 8th 2022, 4:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مری :  شدید برف باری کے باعث ہنگامی صورتحال، ٹریفک میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک

تفصیلات کے مطابق  ‏مری میں  مسلسل شدید برف باری کے باعث ہنگامی صورتحال ،  ٹریفک میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس متحرک  ہوگئی ۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ  کاکہنا ہے کہ  انتظامیہ اور پولیس کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں،  مری کے داخلی رستے بند کر دیئے گے ہیں،  معلومات کیلئے شہری مری کنٹرول روم (051)9269016 پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ  ٹول پلازہ اور داخلی راستوں سے مزید گاڑیوں کو واپس ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے ۔ سیاحوں کی بہتری اور سہولت کی خاطر مری میں مزید گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی لگائی گئی ہے۔

سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی نے کہا ہے کہ   ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس بھرپور محنت کر رہی ہے۔  روڈ پر پھسلن اور برف کے باعث سیاحوں کو ڈرائیونگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان خود بھی اپنے سٹاف کے ہمراہ ایکسپریس وے پر ٹریفک کنٹرول کرنے میں مصروف ہیں ۔

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کا  کہنا تھا کہ  مسلسل جاری برفباری اور جگہ جگہ پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ،  سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک اہلکار اضافی اوقات میں بھی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔  ٹریفک افسران و جوان منفی درجہ حرارت میں بھی ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ٹریفک پولیس اہلکار برف میں پھنسی گاڑیوں کو کرین اور ٹو ٹرک کے ذریعے مدد فراہم کر رہے ہیں۔ شدید برفباری، پھسلن اور رش کی وجہ سے سیاح مری کی طرف سفر سے گریز کریں۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 12 hours ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 10 hours ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 11 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 10 hours ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • a day ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 7 hours ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 11 hours ago
Advertisement