مری کی صورتحال ، پاک آرمی نے جھیکا گلی اور گھڑیال روڈ کھول دیا: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: مری میں شدید برف باری کے باعث پھنسے سیاحوں کی مدد کے لئے پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی انجینئرز اور جوانوں نےجھیکاگلی اور گھڑیال روڈ کو کلیئر کردیا یے جبکہ جھیکاگلی اور کولڈنہ شاہراہ کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری ہے جلد جھیکاگلی سے کولڈنہ روڈبحال کردی جائےگی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او کےڈوزر ایکسپریس وےکی بحالی میں مصروف عمل ہیں، مظفرآباد سے بھی ڈوزر امدادی کاموں کیلئےروانہ کردیئےگئے، 111بریگیڈکےجوان بہارہ کہو سے شاہراہ کھولنے میں مصروف ہیں ۔ مری میں پھنسے افراد اے پی ایس اسکول کولڈنہ منتقل کردیے گئے ہیں جبکہ متاثرین میں کھانا اوردیگرسامان بھی فراہم کیا جارہاہے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مری ڈویژن میں ریسکیو کاموں کیلئے کنڑول ڈویژن قائم کردیاگیا ہے ، آرمی اسکول آف لاجسٹکس کولڈنہ سمیت دیگر مقامات پرریسکیوسینٹرزقائم کر دیے گئے ، پھنسے ہوئے افراد کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اورڈیزل کی فراہمی جاری ہے ، تمام ریلیف کیمپوں میں ہیٹنگ کےانتظامات بھی کئے گئےہیں۔ جن مقامات پر مشنری نہیں پہنچ سکتی ان مقامات پر فوجی جوان پیدل جاکر راستے بحال کررہےہیں۔
واضح رہے کہ مری میں شدید برفباری اور ٹریفک کے جام ہونے کے باعث سیاح شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ سردی کی شدت میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہوچکی ہے ۔ پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
قبل ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا تھا کہ گزشتہ رات سے محنت کے باوجود ہزاروں سیاح مری میں پھنسے ہوئے ہیں اور سیاحوں کو نکالنے کے لیے سے پاک فوج اور رینجرز سے مدد طلب کر لی گئی ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 20 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل






