نیویارک : امریکی ریاست نیویارک کے اپارٹمنٹ بلاک میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے۔

.jpg&w=3840&q=75)
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ برونکس کے علاقے میں 19 منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر لگی، حادثے میں ہلاک ہونیوالوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ نیویارک میئر ایرک ایڈمزکے مطابق زخمی 32 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے13 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق آگ نے دو منزلوں کو نقصان پہنچایا تاہم دھوئیں نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کیونکہ جس حصہ میں آگ لگی تھی اس کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے دھواں ہر منزل تک پھیل گیا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ گ بجھانے کے عمل میں 200 فائر فائٹرز نے حصہ لیا ۔

نیویارک گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی مدد کیلئے امداد کا بھی اعلان کیا ہے ۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی فلاڈیلفیا میں بھی ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے آٹھ بچوں سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ برونکس کے جس علاقے میں آگ لگی ہے وہاں بڑی تعداد میں مسلمان تارکین وطن آباد ہیں اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ آگ سے متاثر ہونے والے بہت سے لوگ گیمبیا سے امریکہ آئے تھے۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 11 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 8 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 11 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 6 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 5 hours ago




